مہاراشٹر، تمل ناڈو میں کورونا وائرس کے کیسزسب سے زیادہ

0

نئی دہلی: ریاست مہاراشٹر اورتمل ناڈو میں عالمی وبا کوروناوائرس (كووڈ -19) کا قہر سب سے زیادہ ہے۔ دونوں ریاستوں میں متاثرین کی مجموعی تعداد 62،702 ہو گئی ہے جبکہ کل 1707 افرادکی یہاں موت ہو چکی ہے۔مرکزی وزارت صحت کی جانب سے اتوار کی صبح جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا وائرس کے 6767 نئے کیسز سامنے آئے جس سے  متاثرین کی مجموعی تعداد 1،31،868 تک پہنچ گئی ہے۔ ملک میں اس وبا سے  مجموعی طور پر 3867 افراد کی موت ہو چکی ہے اور 54،441 لوگ صحت مند ہوئے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS