تخفیف اسلحہ معاملہ: امریکہ روس کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور بغیرنتائج ختم

    0

    ویانا: آسٹریا کی راجدھانی میں امریکہ اور روس کے مابین تخفیف اسلحہ سے متعلق ہونے والے نئے مذاکرات کا پہلا دور بغیر کسی ٹھوس نتائج کے ختم ہوگیا۔ 
    نیو اسٹریٹجک تخفیف اسلحہ معاہدہ (نیو اسٹارٹ) آئندہ چند مہینوں میں ختم ہو جائے گا۔ آسٹریا کے دارالحکومت کے نیڈ ئیریواسٹیریچ پیلس میں ہونے والے مذاکرات کے بعد روسی وزارت خارجہ نے صرف اتنا کہا کہ دونوں ممالک میں آرمز کنٹرول کے امکانات پر بات چیت جاری ہے، جس میں نئے اسٹارٹ معاہدے میں توسیع اور استحکام برقرار رکھنے کے سوالات شامل ہیں۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS