افغانستان سے جلد 4000 امریکی فوجی ہٹائے جا سکتے ہیں

    0

    واشنگٹن (یو این آئی)  امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ میں 3 نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات سے قبل افغانستان میں تعینات امریکی فوجیوں میں سے تقریباً 4ہزا ر فوجیوں کو واپس بلایا جاسکتے ہے ۔مسٹر ٹرمپ نے ایچ بی او ٹیلی ویژن کو دیئے انٹرویو میں کہاکہ ہم بہت جلد ہی وہاں فوجیوں کی تعداد کم کرتے ہوئے یہ تعداد 8 ہزار کریں گے اور پھر اس میں 4 ہزار کی مزیدکمی کی جائے گی۔ ابھی ہم اس پر تفصیلی بات چیت کررہے ہیں۔ ہمارے فوجی وہاں 19برسوں سے تعینات ہیں، اب انہیں وہاں سے نکالنے کی تیاریاں ہیں۔فوجیوں کو ہٹانے کا عمل اور افغانستان میں موجود رہنے والے فوجیوں سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ 3 نومبر تک تقریباً 4 سے 5 ہزار فوجی افغانستان میں موجود رہیں گے۔امریکی صدر کا یہ انٹرویو 28جولائی کو ریکارڈ کیا گیا تھا، لیکن اس کا ٹیلی ویژن پر ٹیلی کاسٹ جمعرات کو ہوا تھا۔ امریکہ اس سال افغانستان سے پہلے ہی 3 ہزار فوجیوں کو ہٹا چکا ہے ۔ امریکی وزارت دفاع کے ترجمان جوناتھن ہافمین کے مطابق افغانستان میں اس وقت تقریباً 8600 امریکی فوجی ہیں۔
     

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS