29نومبر سے قبل ہوں گے الیکشن

0

 نئی دہلی(ایجنسیاں)
 الیکشن کمیشن نے بہار اسمبلی انتخابات کے وقت ہی مختلف ریاستوں کی 65نشستوں کیلئے ضمنی انتخاب کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ کمیشن نے جمعہ کو ایک ریلیز میں کہا کہ مختلف ریاستوں کی اسمبلیوں کی 64نشستیں اور ایک پارلیمانی سیٹ پر ضمنی الیکشن بہار اسمبلی الیکشن کے ساتھ کرائے جائیں گے۔ واضح رہے کہ 29 نومبر سے پہلے بہار اسمبلی کے الیکشن کا عمل پورا ہونا ہے ۔ ریلیز میں کہا گیا ہے کہ آج ان سیٹوں کے ضمنی انتخابات کے سلسلے میں کمیشن کی میٹنگ ہوئی اور اس میں مختلف ریاستوں کے چیف سکریٹری، چیف الیکشن حکام وغیرہ کی رپورٹ اور مشورے پر تبادلہ خیال کیا گیا اور وہاں ہونے والی بارش کے علاوہ کووڈ19کو بھی ذہن میں رکھ کر فیصلہ کیا گیا کہ بہار اسمبلی کے الیکشن کے آس پاس ہی ان سیٹوں کیلئے بھی ضمنی انتخابات ہوں گے۔ کمیشن نے کہا کہ کمیشن مناسب وقت پر جلد ہی بہار اسمبلی الیکشن اور ان سیٹوں کے ضمنی انتخابات کا بھی اعلان کرے گا۔واضح رہے کہ بہار اسمبلی کی موجودہ مدت 29نومبر تک ہے۔ اس سے قبل الیکشن ہونے ہیں۔ الیکشن کمشنر نے بتایا کہ کئی الگ الگ ریاستوں کی64اسمبلی سیٹوں اور ایک پارلیمنٹ سیٹ پر ضمنی انتخابات بھی ہونے ہیں، لیکن کئی ریاستیں بھاری بارش اور وبا کے سبب انتخابات کو ملتوی کرنا چاہتی ہیں۔ ایسی ریاستوں کے چیف سکریٹریوں او رچیف الیکشن افسران کی رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد بہار اسمبلی الیکشن کے دوران ہی ضمنی انتخابات کروانے کا فیصلہ لیا گیا۔ 
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS