لگاتار دوسرے دن83 ہزار سے زائد نئے معاملے

0

نئی دہلی/ واشنگٹن (یو این آئی)
ملک میں کوروناوائرس کے دن بہ دن بگڑتے حالات کے درمیان لگاتار دوسرے دن بھی جان لیواکووڈ-19کے 83ہزار سے زیادہ نئے کیسز کی رپورٹ ہے، جس کے بعد ملک میں کووڈ-19کے متاثرین کی مجموعی تعداد 39.36لاکھ سے تجاوز کرگئی، تاہم اسی عرصہ کے دوران 66ہزار سے زائد افراد کی شفایابی سے فعال کیسز 21.11فیصد رہ گئے ہیں۔مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جمعہ کو جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 83341نئے کیسز کے ساتھ متاثرین کی مجموعی تعداد 3936748ہوگئی ہے ۔ ایک دن پہلے ہی متاثرین کے 83883نئے کیسز رپورٹ ہوئے تھے ، جو دنیا بھر میں یومیہ کیسز میں ایک دن میں سب سے زیادہ اضافہ ہے۔ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران66659مریضوں کی صحت یابی سے کوروناوائرس سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد 3037152 ہوگئی ہے۔ فعال کیسز میں 15586 مریضوں کے اضافے سے مجموعی تعداد 831124ہوگئی ۔ملک کی صرف آٹھ ریاستوں اورمرکزکے زیر کنٹرول علاقوں میں اسی عرصہ کے دوران مریضوں کی تعداد کم ہوئی ہے اور اسی عرصہ کے دوران 1096مریضوں کی موت سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 68472ہوگئی ہے۔ ملک میں ایکٹیو کیسز کی شرح 21.11فیصد ، شفایابی کی شرح 77.15 فیصد اورا موات کی شرح 1.74فیصد ہے۔ملک میں ریاست مہاراشٹر کورونا وائرس سے سنگین طور سے متاثر ہے، جہاں فعال کیسز کی تعداد 3726سے بڑھ کر 205774ہوگئی اور 391اموات کے ساتھ ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 25586ہوگئی ہے۔ اسی عرصے کے دوران ریاست میں 13988افراد شفایاب ہوئے، جس سے صحت مند افراد کی مجموعی تعداد 612484ہوگئی۔ ملک میں سب سے زیادہ سرگرم کیسز اسی ریاست میں ہیں۔
دوسری جانب دنیا میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 2.6کروڑ سے متجاوز اور اس جان لیوا وبا کی زد میں آنے سے اب تک 8.67لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ (سی ایس ایس ای ) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق کوروناوائرس نے دنیا بھر میں اب تک 26219459افراد کو متاثراور جان لیوا وبا نے دنیا بھر میں 867593افراد کو ہلاک کیا ہے۔امریکہ میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 61لاکھ سے تجاوز کرکے 6149289ہوچکی ہے اور اب تک 186786افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ برازیل جو دنیا میں کورونا سے متاثرہ ممالک میں دوسرے نمبر پر ہے ، اب تک اس ملک میں 4041638افراد مہلک وبا کی لپیٹ میں آچکے ہیں، جبکہ 124638افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS