چینی ویزا درخواستوں کی سختی سے ہوگی جانچ

0

نئی دہلی (ایجنسیاں)
ہندوستان نے ایک چینی غیرمنافع بخش آرگنائزیشن سے وابستہ لوگوں کی ویزا درخواستوں کی سختی سے جانچ کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔ یہ آرگنائزیشن چین کی رولنگ کمیونسٹ پارٹی کے سینئر افسر کی صدارت میں چلایا جاتا ہے۔ معاملے سے جڑے ذرائع کے مطابق اسے بارڈر سیکورٹی کیلئے تشویش کا موضوع بتایاگیاہے۔ چائنیز ایسوسی ایشن فار انٹرنیشنل انڈر اسٹینڈنگ (سی اے آئی ایف یو) کی نگرانی کا فیصلہ ایسے وقت میں کیاگیاہے، جب دونوں ممالک گزشتہ 50 سال میں سب سے گہرے سرحدی تنازع میں گھرے ہوئے ہیں۔ نیوز ایجنسی رائٹرز کے حوالے سے ہندوستانی افسران نے بتایاکہ اس بیجنگ بیسٹ آرگنائزیشن کا تعلق کمیونسٹ پارٹی سینٹرل کمیٹی کے یونائیٹڈ فرنٹ ورک ڈپارٹمنٹ سے ہے، جو چین کے باہر لیڈروں، تھنک ٹینک ممبرس اور میڈیا کو متاثر کرنے کا کام کرتے ہیں۔معاملے سے جڑے 2افسروں نے بتایاکہ حکومت ہند کے انٹرنل میمو میں اس آرگنائزیشن کو تشویش کا موضوع بتایا گیا ہے۔ ساتھ ہی اس کے بھی اشارے دیئے گئے ہیں کہ ان کی سرگرمی ہندوستان کے قومی مفادات کے خلاف ہوسکتی ہے۔بھاسکر میں شائع خبر کے مطابق اپنا نام شائع نہ کرنے کی شرط پرافسران نے بتایاکہ سخت نگرانی کا مطلب یہ ہے کہ اس باڈی کے نمائندے یا اس کے حامی گروپ کو ویزا جاری کرنے سے پہلے اسکروٹنی کلیئرنس سے گزرنا ہوگا۔ انہوں نے بتایاکہ ویزا درخواستوں کی باریکی سے جانچ کی جائے گی، خواہ وہ تھنک ٹینکرس ہو یا بزنس مین۔  نیوز ایجنسی رائٹرز کے حوالے سے چینی وزارت خارجہ نے بتایاکہ نیشنل پیپلز کانگریس کے وائس چیئرجی بنگ جوان اس ایسوسی ایشن کے صدر ہیں۔ یہ سبھی ممالک کی سوشل باڈیز کے ساتھ رابطہ میں رہتاہے۔ اس کا ہدف چینی لوگوں اور ہندوستان سمیت تمام ممالک کے لوگوں کے درمیان دوستی اور رشتوں کو بہتر بنانا ہے۔
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS