گانگریس نے راجیو گاندھی کی برسی پر اشتہار کا پیسہ غریبوں پر خرچ کرنے کا کیا اعلان

0

کانگریس نے سابق وزیراعظم راجیو گاندھی کی برسی پر آج ان کی یاد میں دئے جانے والے اشتہار وغیرہ میں خرچ ہونے والے پیسوں کو کام گاروں کی مدد میں خرچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
کانگریس نے جاری ایک بیان میں کہا’’آج سابق وزیراعظم اور بھارت رتن آنجہانی راجیو گاندھی جی کی قربانی کے دن پرملک کے ہر شہری نے انہیں یاد کر کے خراج عقیدت پیش کیا ہے۔‘‘
پارٹی نے کہا،’’کورونا وائرس وبا کی وجہ سے کانگریس پارٹی نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ اس بار برسی پر اشتہار دینے کے بجائے یہ ساری رقم مزدوروں ،کام گار بھائیوں کی مدد کے لئے لگائی جائے گی۔پورے ملک میں کانگریس کارکنان نے بھی اس یوم تحریک پر ہر ضرورت مند کی خدمت کا عزم لےکر اپنی ہر کوشش اس سمت میں مرکوز کرنے کا عہد دہرایا ہے۔

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS