ہند- چین کی موجودہ صورتحال پر بات چیت،سینئر کمانڈو سطح کی میٹنگ جلد

0
image:thefinancial express

نئی دہلی (ایجنسیاں): لائن آف ایکچوئل کنٹرول (ایل اے سی) پر ہندوستان اور چین کی موجودہ صورتحال کو لے کر آج بات چیت ہوئی۔ ہند – چین سرحد پر ورکنگ میکانزم آف کنسل ٹیشن اینڈ کو آرڈی نیشن کی یہ 22 ویں دور کی بات چیت تھی۔ وزارت خارجہ نے بتایا کہ اس بات چیت میں دنوں ہی فریقوں نے ایل اے سی کے پاس موجودہ حالات کو لے کر اپنی باتیں کھل کر رکھیں۔ تنازعات کو جلد سے جلد حل کرنے اور کسی نتیجہ پر پہنچنے پر زور دیا ۔ اس میں مشرقی لداخ کی صورتحال پر بھی بات چیت ہوئی۔ دونوں ہی ممالک ڈپلومیٹک اور ملٹری میکانزم کے ذریعہ مسلسل بات چیت کرتے رہنے پر تیار ہوئے۔ وزارت خارجہ کے مطابق دونوں ہی ممالک سرحد پر استحکام بنانے پر راضی ہوئے، تاکہ کسی بھی طرح کا کوئی واقعہ وہاں نہ پیش آئے۔ وزارت خارجہ کے مطابق دونوں ہی ممالک کے درمیان جلد ہی سینئر کمانڈو سطح کی بات چیت ہوگی۔
دوسری جانب ایل اے سی کے حالات کو دیکھتے ہوئے ایئر چیف مارشل نے لداخ کی رکھوالی میں مصروف مغربی فضائی کمان کو پوری طرح سے تیار رہنے کو کہا ہے۔ فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل آر کے ایس بھدوریا ڈبلیو یو سی کے اعلیٰ کمانڈروں کی 2 روزہ کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ افسران نے جمعہ کو یہ جانکاری دی۔ واضح رہے کہ یہ کمان انتہائی حساس لداخ علاقے میں اور شمالی ہند کے دیگر کئی حصوں میں ملک کے فضائی علاقے کی سیکورٹی کو سنبھالتی ہے۔ ایئرچیف مارشل بھدوریا نے کمانڈروں کو ہدایت دی کہ تمام پلیٹ فارم ویپن سسٹم اور وسائل کو مہم کیلئے ٹاپ سطح پر تیار رکھا جائے۔ جمع کو ختم ہوئی بات چیت کے دوران کمانڈروں نے شمالی سرحد پر ملک کے سامنے آنے والے سیکورٹی کے چیلنجوں پر تفصیلی بات چیت کی۔ فضائیہ کے سربراہ نے اپنے بیان میں حالات کے پیش نظر تمام تیاریوں کے ساتھ ساتھ سائبر سیکورٹی ڈھانچہ کو تیار کرنے کی ضرورت پر توجہ دلائی۔ فضائیہ نے ایک بیان میں کہاکہ فضائیہ کے سربراہ نے وبا کی رکاوٹوں کے باوجود ہمارے شمالی حصوں میںفوج کی سرگرمیوںکی تعریف کی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS