پاکستان سے کہیں زیادہ بہتر ہے ہندوستانی ٹیم: گوتم گمبھیر

0
Image: DNA India

مبئی:(یو این آئی) سابق ہندوستانی بلے باز گوتم گمبھیر نے کہا ہے کہ موجودہ ہندوستانی کرکٹ ٹیم پاکستان سے کہیں زیادہ بہتر ہے۔ پاکستان سے بھی حالانکہ امیدیں کافی زیادہ ہونے والی ہیں لیکن فی الحال دیکھا جائے تو ہندوستان، پاکستان سے کہیں زیادہ بہتر ہے۔ گوتم گمبھیر نے جمعرات کو اسٹار اسپورٹس کے پروگرام ’گیم پلان‘ پر بات چیت کےد وران کہا،’بے شک ٹی-20 فارمیٹ میں کوئی بھی کسی کو بھی شکست دے سکتا ہے، کیونکہ یہ ایک بہت ذاتی طرح کا فارمیٹ ہے اور ہمیں کسی بھی ٹیم کو ہلکے میں نہیں لینا چاہیے۔ مثال کے طور پر آپ کو افغانستان کو ہلکے میں نہیں لینا چاہیے، جس میں راشد خان جیسے کھلاڑی پریشان کر سکتے ہیں۔ پاکستان کے ساتھ بھی ایسا ہی ہے لیکن ہاں پاکستان پر دباؤ ہوگا‘۔
سابق ہندوستانی بلے باز نے آئی سی سی ٹی-20 عالمی کپ شیڈول کے بارے میں کہا،’گروپ ایک زبردست گروپ ہے اور سچ میں یہ حقیقی گروپ ہے جس میں انگلینڈ اور آسٹریلیا کے علاوہ ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ بھی شامل ہے اور ٹی-20 ورلڈ کپ کا پہلا میچ بھی آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان ہوگا جو بہت دلچسپ ہوگا۔ ویسٹ انڈیز ہمیشہ بہت ہی غیر متوقع رہا ہے۔ اس کے پاس جس طرح کی قابلیت ہے‘ وہ تیسری بار بھی جیت سکتا ہے۔ انگلینڈ کے پاس بھی یہ صلاحیت ہے۔ ون ڈے عالمی کپ جیتنے کے بعد شاید وہ گذشتہ کچھ برسوں میں سب سے زیادہ کنسسٹینٹ سفید گیند ٹیم بن گئی ہے۔ آسٹریلیا حقیقت میں رڈار سے باہر ہو گیا ہے ، شاید اس لیے کہ کافی اہم کھلاڑی غائب ہیں لیکن پھر مجھے لگتا ہے کہ وہ ٹی-20 عالمی کپ میں بے خطرناک ہو سکتا ہے‘۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS