……… ہندوستان بمقابلہ جنوبی افریقہ : 3 میچوں کی ون ڈے سیریز ………

0

ٹیم انڈیا کا اعلان،شیکھر دھون کے ہاتھ میں کمان
ممبئی (ایجنسیاں):بی سی سی آئی نے جنوبی افریقہ کے خلاف 3 میچوں کی ایک روزہ ( ونڈے ) سیریز کے لیے ہندوستانی ٹیم کا اعلان کیا ہے اور شیکھر دھون کو ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے۔ اس سیریز کے لیے شریس ایئر کو نائب کپتان بنایا گیا ہے۔ اتوار کو 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کرتے ہوئے بی سی سی آئی کے سکریٹری جے شاہ نے کہا کہ شیکھر دھون ون ڈے سیریز میں ہندوستانی ٹیم کی کپتانی سنبھالیں گے ۔ شریاس ایر (نائب کپتان)، دیپک چاہر اور روی بشنوئی کو بھی ہندوستان کے ٹی۔ٹوئنٹی ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے ۔ ہندوستانی ٹیم کو اپنے گھر میں جنوبی افریقہ کے ساتھ 6 اکتوبر سے 11 اکتوبر تک 3 میچوں کی ون ڈے سیریز کھیلنی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان اس وقت 3 میچوں کی ٹی 20- سیریز جاری ہے ۔ سینئر کھلاڑیوں کی غیر موجودگی میں ون ڈے سیریز کے لیے نوجوانوں کو موقع دیا گیا ہے۔
مدھیہ پردیش کے بلے باز رجت پاٹیدار اور مغربی بنگال کے تیز گیند باز مکیش کمار کو پہلی بار ون ڈے سیریز کے لیے ہندوستانی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ محمد شامی کے علاوہ ٹی 20- ورلڈ کپ کے لیے ہندوستان کے تمام ریزرو کھلاڑیوں – دیپک چاہر، شریس آئیر اور روی بشوئی کو سیریز میں کھیلنے کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ ہندوستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ون ڈے 6 اکتوبر کو لکھنؤ، دوسرا 9 اکتوبر کو رانچی اور تیسرا اور آخری ون ڈے 11 اکتوبر کو دہلی میں کھیلا جائے گا۔
انڈین پریمیئر لیگ میں سن رائزرس حیدرآباد کے لیے کھیلنے والے مڈل آرڈر بلے باز راہل ترپاٹھی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ۔ اس سے قبل انہیں آئرلینڈ کی ٹی۔ٹوئنٹی سیریز اور زمبابوے کی ون ڈے سیریز کے لیے اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھا، حالانکہ اس نے ان دوروں پر ایک بھی میچ نہیں کھیلا۔زمبابوے کے دورے پر زخمی واشنگٹن سندر کی جگہ لینے والے شہباز احمد نے بھی یہاں جگہ بنائی ہے ۔ شہباز کو جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے ٹیم میں شامل کیا گیا ہے لیکن پہلے دو میچوں میں شامل نہیں کیا گیا تھا۔ رانجی ٹرافی 2022 کے فائنل میں مدھیہ پردیش کے لیے سنچری بنانے والے رجت پاٹیدار اور بنگال کے تیز گیند باز مکیش سنگھ کو پہلی بار ہندوستانی ٹیم کے لیے طلب کیا گیا ہے ۔ اچھی فارم سے گزرنے والے دونوں کھلاڑی اس سیریز میں ہندوستان کے لیے ڈیبیو کر سکتے ہیں۔ نیوزی لینڈ اے کے خلاف غیر سرکاری ون ڈے سیریز میں ہندوستان کی کپتانی کرنے والے سنجو سیمسن اور ایشان کشن اس سیریز میں ہندوستان کے وکٹ کیپر ہوں گے ۔ نیوزی لینڈ-اے کی غیر سرکاری سیریز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے شاردول ٹھاکر اور کلدیپ یادو 16 رکنی اسکواڈ کا حصہ ہیں جب کہ بخار کی وجہ سے ایشیا کپ کے فائنل میچوں سے باہر ہونے والے اویش خان کی واپسی صحت یاب ہونے کے بعد ٹیم میں ہوئی ہے ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS