انڈر19-ایشیا کپ:ہندوستان نے 8ویں بار جیتا خطاب

0
indianexpress.com

دوبئی (یو این آئی) : لیفٹ آرم اسپنر وکی اوسوال (11 رن پر3 وکٹ) کی جارحانہ گیندبازی اور سلامی بلے بازج انگ کرش رگھوونشی (56)کی شاندار نصف سنچری کی بدولت ہندوستان نے جمعہ کو یہاں فائنل مقابلے میں پڑوسی سری لنکا کو یکطرفہ اندازہ میں9 وکٹ سے شکست دے کر انڈر19- ایشیا کپ 2021خطاب جیت لیا۔ ہندوستان کا یہ آٹھواں خطاب ہے ۔سری لنکائی ٹیم ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے بارش کے بعد مقررہ 38اوور میں 9 وکٹ کے نقصان پر 106رن ہی بنا سکی۔ جواب میں ہندوستان نے انگ کریش اور ایس راشد کے مابین 96 رنوں کی شراکت داری کی بدولت 21.3اوور میں ہی ایک وکٹ پر 104رن بناکر میچ اور خطاب جیت لیا۔ ہندوستان اور سری لنکا کے مابین انڈر19-ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں یہ پانچویں ٹکر تھی۔ دونوں ٹیمیں اس سے پہلے 1989, 2003, 2016اور 2018کے فائنل میں آمنے سامنے تھیں اور ان تمام میچوں میں ہندستان نے سری لنکا کو یکطرفہ انداز میں شکست دی تھی اور آج بھی ہندستان کا یہی انداز رہا۔1989کے فائنل میں ہندوستان نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے سری لنکا کو 255رن کا ہدف دیا تھا،لیکن سری لنکائی ٹیم 39.5اوور میں 145رن پر ہی سمٹ گئی اور ہندوستان نے 79رن سے میچ جیت لیا۔ 14سال کے طویل وقفہ کے بعد 2003کے فائنل میں دونوں پھر ایک دوسرے کے آمنے سامنے آئے لیکن ہندوستان کا دبدبہ قائم رہا۔ اس میں سری لنکا نے ہندستان کو 226رن کا ہدف دیا، جسے ہندوستان نے یکطرفہ انداز میں 8 و کٹ سے جیت لیا۔2016میں ٹورنامنٹ کی میزبانی کرتے ہوئے سری لنکا نے فائنل میں جگہ بنائی، جہاں اسے تیسری مرتبہ ہندوستان کا سامنا کرنا پڑا اور یہاں بھی ہندوستان نے 34رن سے مقابلہ اور خطاب جیت لیا۔2021سے پہلے 2018کے فائنل میں بھی ہندوستان نے سری لنکا کو 144رن سے یکطرفہ انداز میں شکست دے کر خطاب پر قبضہ کرلیا اور آج ہندوستان نے تاریخ کو دہرایا اور سری لنکا پر9وکٹ سے آسان جیت درج کی۔

آپ کے تاثرات
+1
0
+1
0
+1
0
+1
0
+1
0
+1
0
+1
0

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here