ہندپرامن مظاہروں کا احترام کرے:امریکہ

    0

     امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہاکہ ’شہریت ترمیمی قانون سے متعلق ہونے والی تمام پیش رفت پر ہماری گہری نظر ہے۔ ہم زور دیتے ہیں کہ حکام پر امن مظاہروں کو تحفظ فراہم کریں اور اس کا احترام کریں۔ ہم مظاہرین سے بھی تشدد سے گریز کرنے کی اپیل کرتے ہیں‘۔ترجمان کا مزید کہنا تھاکہ ’مذہبی آزادی کا احترام اور قانون کی نظر میں سب کا مساوی ہونا دونوں جمہوریتوں کے بنیادی اصول ہیں۔ امریکہہندوستان پر زور دیتا ہے کہ وہ اپنے آئین اور جمہوری اقدار کے پاسداری کرتے ہوئے اپنی مذہبی اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنائے‘۔ ہندوستانی شہریت کے لیے وضع ہونے والے نئے قانون پر امریکہ نے گزشتہ ہفتے بھی اسی طرح کے ایک بیان میں تمام اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کی بات کہی تھی، لیکن مذہبی آزادی سے متعلق امریکی ادارے’یو ایس کمیشن فار انٹرنیشنل رلیجیس فریڈم‘(یو ایس سی آئی آر ایف)نے شہریت ترمیمی بل پر اپنے گہرے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر یہ بل پارلیمان کے دونوں ایوانوں میں منظور کر لیا جاتا ہے، تو امریکی حکومت کو وزیر داخلہ امت شاہ اور دیگر اہم قیادت پر پابندی عائد کرنے پر غور کرنا چاہیے۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS