بی جے پی اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے لئے شہریت قانون لیکر آئی: کانگریس

0

کانگریس کے سینئر لیڈر اور راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر غلام نبی آزاد نے ہفتہ کے روز میڈیا سے خطاب کیا۔ انہوں نے شہریت قانون کو لیکر بی جے پی کی سخت تنقید کی۔  انہوں نے کہا وزیراعظم مودی پر اپنی حکومت کی ناکامیوں کو چھپانے کے لئے شہریت قانون لایا ہے۔  انہوں نے مزید کہا بڑھتی بے روزگار، تباہ ہوتی معیشت اور زرعی بحران جیسے سنگین مسائل پر ملک کے عوام کی توجہ ہٹانے کے لئے ایسا کیا گیا ہے۔
انہون نے الزام لگایا ہے کہ مودی۔شاہ دونوں لیڈر لوک سبھا انتخابات کے دوران اہل وطن سے اپنے کئے گئے وعدوں کو پورا کرنے میں ناکام رہے ہیں۔
انہوں نے آسمان چھوتی بے روزگاری، زرعی بحران پر قابو پانے میں ناکام ہونے اور جی ڈی پی کے کم ترین سطح پر پہنچ جانے کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم اور وزیر داخلہ عوام کی توجہ ہٹانے کے لئے متنازعہ قانون لے کر آئے ہیں۔
 کانگریس لیڈر نے کہا کہ ان کی پارٹی ہندوؤں، سکھوں، عیسائیوں، بودھوں اور دیگر کو شہریت دینے کے خلاف نہیں ہے لیکن مرکز کی بی جے پی حکومت نے آئینی اقدار کے برخلاف یہ کام کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS