کووڈ۔ 19 کے خلاف جنگ میں ملک خود کفیلی کی جانب گامزن

0

نئی دہلی: کورونا وائرس کے معاملے اس سال جنوری میں جب ملک اور دنیا میں بڑھنے شروع ہوئے اس وقت ہندوستان اس کی جانچ میں استعمال ہونے والے سواب کی درآمد پر منحصر تھا لیکن خود کیفیلی کی جانب تیزی سے قدم بڑھا رہے گھریلو مینوفیکچرر اب ہر روز دو لاکھ سواب تیار کررہے ہیں۔
صحت و خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے جمعرات کو اطلاع دی کہ جنوری 2020 میں کووڈ۔ 19 کے انفیکشن کی جانچ میں استعمال ہونے والے سواب کے لئے ملک درآمد پر منحصر تھا لیکن اب ملک میں ہی ہر روز دو لاکھ سواب بنائے جارہے ہیں۔
وزارت نے یہ بھی بتایاکہ کورونا ٹیسٹنگ کٹ بھی پہلے صرف درآمد ہوتی تھیں لیکن اب یہ ملک میں ہی تیار کی جارہی ہیں۔ اس وقت 15 ملک کی مینوفیکچر یونٹ ٹیسٹنگ کٹ بنا رہی ہیں۔

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS