75ممالک کو ہندوستان سے کووڈٹیکہ : پیوش گوئل

0
Image:deccanherald

حیدرآباد: وزیرریلوے پیوش گوئل نے کہا ہے کہ وزیراعظم مودی کی قیادت میں ہندوستان نے کووڈ 19کے ٹیکوں کی تیاری کا کام کیا ہے اور دنیا کو ان ٹیکوں کی سپلائی کرنے والا بن گیا ہے ۔انہوں نے تروپتی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان 150ممالک کو یہ ٹیکے فراہم کرنے کی گنجائش کا حامل بن گیا ہے اور فی الحال 75ممالک بشمول پاکستان کو انسانی بنیادوں پریہ ٹیکے فراہم کررہا ہے ۔مرکزی وزیر نے کہا کہ آتما نربھر پروگرام کے تحت ملک نے بڑے پیمانہ پراس ٹیکہ کی تحقیق اور اس کو بنانے کا کام کیا ہے جس کو نہ صرف ہندوستانی شہریوں بلکہ پوری انسانیت کو فراہم کیاجارہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ کووڈ کے سیزن کے دوران مسافرین کی کمی ہوئی تھی تاہم پہلے ہی کی طرح اب مسافرین کی تعداد تقریباً80فیصد ہوگئی ہے تاہم ریلویزنے غذائی اجناس اور سبزیوں و ضروری اشیا کی نقل وحرکت میں ریکاڈ بنایا ہے ۔انہوں نے کہاکہ ریلویز نے تروپتی ریلوے اسٹیشن کو عصری بنایا ہے جہاں اسکلیٹرس،ریسٹ رومس،فوڈکورٹس،میڈیکل اسٹیشنس،ویجلنس آوٹ پوسٹس بنائے گئے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS