مودی کی پالیسیوں کی وجہ سے ہندوستان پہلی بار معاشی مندی کی زد میں ہے : راہل گاندھی

0

نئی دہلی:کانگریس پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی نے جمعرات کے روز ملک کے معاشی حالات کے حوالہ سے وزیراعظم نریندر مودی کی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان پہلی بار معاشی مندی کی زد میں ہے۔
راہل گاندھی نے ٹوئٹ کیا ’’ہندوستان کی تاریخ میں پہلی بار معاشی  مندی آئی ہے۔ نریندر مودی نے جو اقدامات کئے ہیں اس نے ہندوستان کی طاقت کو کمزوری میں تبدیل کردیا ہے‘‘۔
اس کے ساتھ ہی کانگریس  لیڈر نے ایک خبر کو بھی  پوسٹ کیا جس میں کہا گیاہے کہ ریزرو بینک کے تخمینہ کے مطابق جولائی سے ستمبر میں مجموعی گھریلو پیداوار(جی ڈی پی)8.3 فیصد رہ جائے گی اور ملک تکنیکی طور پر کساد بازاری کی زد میں آجائے گا۔
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS