جے این یو کے وائس چانسلر کو برخاست کیا جائے:اختر الواسع

0

    نئی دہلی:مولانا آزاد یونیورسٹی جودھپور کے صدر پروفیسر اخترالواسع نے جواہر لعل نہرو یونیورسٹی  پر ہوئے حملہ کی پرزور مذمت کی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ یہ صورت حال ملک کو انارکی اور نراجیت کی طرف لے جائے گی۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ جے این یو وائس چانسلر کو فوراً برخاست کیا جانا چاہیے کیوں کہ وہ
ایک ماہرِ تعلیم کی طرح نہیں بلکہ نفرت، عناد اور تعصب کو فروغ دے کر یونیورسٹی کو زعفرانی رنگ میں رنگ دینے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔
دہلی پولیس نے پہلے جامعہ ملیہ اسلامیہ میں قہر برپا کیا، وہاں پر بھی سادے کپڑوں میں حملہ آوروں نے جامعہ کے بچوں بچیوں پر قہر ڈھایا تھا اور اب ان کی نگرانی میں جے این یو
کے طلبہ و طالبات اور اساتذہ کو اس بہیمانہ اور شرمناک حرکت سے دو چار ہونا پڑا ہے۔ یوپی سے دہلی تک پولیس جس طرح غیر انسانی رویہ اپنا رہی ہے وہ انتہائی شرمناک ہے۔ یہ
بھی مطالبہ کیا ہے کہ ملک میں جاری تشدد کی اعلیٰ سطحی عدالتی تحقیقات ہونی چاہیے۔ 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS