ہندوستان نے افغانستان میں مسجد میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی

0
Image: Amar UJala

نئی دہلی ،(یو این آئی) ہندوستان نے افغانستان کے قندوز شہر میں پیر کے روز ایک شیعہ مسجد پر ہوئے دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باغچی نے ایک ٹویٹ میں کہا ’’ہندوستان قندوز میں ایک شیعہ مسجد میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کرتا ہے‘‘۔ انہوں نے کہا ’’ہندوستان افغانستان کے شہر قندوز میں ایک شیعہ مسجد میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کرتا ہے ، جس میں 100 سے زائد افغانوں کی ہلاکت اور کئی دیگر کے زخمی ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے ۔ ہم اس مشکل وقت میں سوگوار کنبوں کے تئیں تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔ ہندوستان دہشت گردی کے خلاف لڑائی کے لیے پرعزم ہے اور افغانستان میں دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کی اہمیت کا اعادہ کرتا ہے۔ ہم افغانستان کے لوگوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ اس حملے کے قصوروارں کی شناخت کی جائے گی اور ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی‘‘۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS