گوگرا میں ہندوستان اورچین کا اتفاق، اتفاق سے کیا نتائج ہوں گے برآمد؟

0
Image: Naini News

نئی دہلی : (یواین آئی) ہندوستان اورچین کے فوجی کمانڈروں کے درمیان 12 ویں مرحلے کی بات چیت کے بعد دونوں افواج نے کنٹرول لائن پرگوگرا علاقہ سے اپنے اپنے فوجیوں کو پیچھے ہٹالیا ہے اوراب دونوں فریق اپنے پرانے مقامی بیس میں پہنچ گئے ہیں۔فوج نے آج ایک بیان جاری کرکے کہا کہ گزشتہ 31 جولائی کو چوشل مولدومیں دونوں فریق کے درمیان کورکمانڈر سطح کی بارہویں دورکی بات چیت کے نتیجے میں دونوں فریقوں نے گوگرا علاقہ سے اپنے فوجیوں کو پیچھے ہٹالیا ہے اوریہ کارروائی بدھ اور جمعرات کو ہوئی اوراب دونوں کے فوجی اپنے پرانے مقامی بیس میں پہنچ گئے ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں فریق کے مابین ہند-چین سرحد کے مغربی سیکٹر میں لائن آف کنٹرول کے ساتھ ساتھ تنازعہ کے بقیہ موضوع پر واضح طورسے خیالات کاتفصیلی تبادلہ ہوا۔ دونوں فریق گوگرا علاقہ سے فوجیوں کو پیچھے ہٹانے پر متفق ہوئے تھے۔ اس خطے میں دونوں افواج کے فوجی گزشتہ سال مئی سے آمنے سامنے تصادم کی صورت میں تھے۔

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS