ٹوکیواولمپک میں اب بھی ادیتی کی امید برقرار؟

0

ٹوکیو:(یو این آئی) ٹوکیو اولمپکس کی خاتون گولف چیمپئن شپ میں ہندوستان کی گولفر ادیتی اشوک جمعہ کے روز تیسرے راؤنڈ کے بعد دوسرے نمبر پر رہیں۔ وہ چوٹی پر موجود امریکہ کی نیلی کورڈا سے صرف تین شاٹس پیچھے ہیں۔
ادیتی سے تمغے کی امید بنی ہوئی ہے ۔ ادیتی نے تیسرے راؤنڈ میں تین انڈر 68 کا کارڈ کھیلا اور ان کا تین راؤنڈ کا مجموعی اسکور 12 انڈر 201 ہوچکا ہے جبکہ پہلے نمبر پر موجود امریکی گولفر کورڈا (69) ، تین راونڈ کے بعد 15 انڈر 198 کے اسکور کے ساتھ طلائی جیتنے کی دعویدار بنی ہوئی ہیں۔
ادیتی نے تیسرے راؤنڈ میں پانچ برڈی اور دو بوگی کھیلیں۔ ادیتی نے پہلے دو راؤنڈ میں 67 اور 66 کے کارڈ کھیلے تھے۔ انہیں اپنی اس کارکردگی کو ایک اور راونڈ میں برقرار رکھنے کی ضرورت ہے جس کے بعد وہ نئی تاریخ رقم کر سکتی ہیں۔ ادیتی مشترکہ طور پر تیسری پوزیشن پر موجود چار کھلاڑیوں سے دو شاٹس آگے ہیں۔
خاتون گولف میں ایک دیگر ہندوستانی کھلاڑی دکشا ڈاگر (72) تین راونڈ کے بعد سات اوور220 کے اسکور کے ساتھ مشترکہ طور پر 51 ویں نمبر پر موجود ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS