ہندوستان اور بنگلہ دیش نے پروجیکٹوں کے عمل درآمد پر کیا اطمینان کا اظہار

    0
    Image: Dreams time

    ڈھاکہ،(یو این آئی)ہندوستان اور بنگلہ دیش کے افسران نے حکومت ہند کے تعاون سے پروجیکٹوں کو نافذ کرنے میں دونوں فریقوں کے درمیان مضبوط تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ دونوں ممالک نے محسوس کیا ہے کہ دونوں فریقوں کے فعال تعاون سے، جس رفتار سے پروجیکٹوں پر عملدرآمد ہو رہا ہے اور ٹینڈر کے مرحلے تک پہنچ رہا ہے، اس میں نمایاں بہتری آئی ہے۔دونوں فریقوں نے ڈھاکہ میں 27 سے 28 اکتوبر تک منعقدہ 19 ویں ہند-بنگلہ دیش ایل او سی جائزہ میٹنگ کے ایک حصے کے طور پر حکومت ہند کی لائن آف کریڈٹ کے تحت عمل آوری کے لیے شروع کی جارہی 43 پروجیکٹوں کی پیشرفت کا جائزہ لینے کے لیے ایک میٹنگ کی۔
    بنگلہ دیش ہندوستان کے ایل او سی پروگرام کے تحت سب سے بڑا ترقیاتی پارٹنر ہے، جس میں 7.862 ارب امریکی ڈالر لاگت والے چار ترقیاتی پروجیکٹوں کو بنگلہ دیش میں بے مثال ڈھانچے کی ترقی کے لئے عملدر آمد کیا گیا ہے۔ اس کے تحت 86.2 کروڑ امریکی ڈالر کی پہلی ایل او سی کے تحت 15 پروجیکٹوں میں سے 12 پہلے ہی پوری ہوچکی ہیں اور تین پروجیکٹوں پر کام چل رہا ہے۔مرکزی حکومت کے وزیر خارجہ کے جوائنٹ سکریٹری شری دھر مدھو سدنن (ڈی پی اے۔1) نے ہندوستانی وفد کی قیادت کی اور بنگلہ دیش کے وفد کی قیادت محمد شہریار قادر صدیقی، ایڈیشنل سیکرٹری، ای آر ڈی، وزارت خزانہ، بنگلہ دیش حکومت نے کیا۔ بنگلہ دیش میں ایل او سی پروجیکٹوں پر عمل درآمد کرنے والی ہندوستانی کمپنیوں کے نمائندوں نے بھی میٹنگ میں حصہ لیا۔ دونوں فریقین اپریل 2022 میں دہلی میں 20 ویں دو طرفہ ایل او سی جائزہ میٹنگ منعقد کرنے پر متفق ہوئے۔یو این آئی۔ این یو۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS