انڈیا اتحاد میں سب بہتر ہے، بولے کے سی تیاگی

0
انڈیا اتحاد میں سب بہتر ہے، بولے کے سی تیاگی

نئی دہلی: بہار میں اس وقت سخت سردی پڑ رہی ہے لیکن سیاسی اعتبار سے سیاست کے اندر گرماہٹ ہے۔ بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار کو لے کر ذرائع کی طرف سے موصول رپورٹ کے مطابق اسمبلی تحلیل کرکے این ڈی اے کا حصہ بن سکتے ہیں۔ اس قیاس آرائی پر جے ڈی یو رہنما کے سی تیاگی نے دہلی میں میڈیا اہلکاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انڈیا اتحاد میں سب کچھ بہتر ہے، جے ڈی یو اتحاد کا حصہ ہے۔

نتیش کمار کے این ڈی اے میں جانے کے سوال پر کے سی تیاگی نے کہا کہ ابھی ایسا کچھ نہیں ہے۔

مزید پڑھیں: نتیش کمار حکومت تحلیل کر این ڈی اے میں شامل ہوسکتے ہیں، ذرائع

میڈیا رپورٹس کے مطابق بہار میں جاری گھماسان کے درمیان آر جے ڈی سرپریمو لالو پرساد یادو اپنی پارٹی کے ارکان اسمبلی کے ساتھ پٹنہ میں میٹنگ کر رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS