یوم جمہوریہ پر 1132 سیکورٹی اہلکاروں کو بہادری اور خدمات کے تمغوں سے نوازا گیا

0
یوم جمہوریہ پر 1132 سیکورٹی اہلکاروں کو بہادری اور خدمات کے تمغوں سے نوازا گیا

نئی دہلی (یو این آئی): وزارت داخلہ نے یوم جمہوریہ سے ایک دن قبل جمعرات کو پولیس، فائر سروس، ہوم گارڈ، سول ڈیفنس اور اصلاحی خدمات کے 1132 اہلکاروں کو بہادری اور خدمت کے تمغوں سے نوازنے کا اعلان کیا۔
حکومت نے حالیہ برسوں میں مختلف النوع ایوارڈز کے پورے ایوارڈ ایکو نظام کو معقول بنانے اور تبدیل کرنے کے لیے بہت سے اقدامات کیے ہیں۔ اس سلسلے میں،پولیس، فائر سروس، ہوم گارڈ اور سول ڈیفنس اور اصلاحی خدمات کے لیےشجاعت / خدمت کے 16 تمغوں کو معقول بناکر چار تمغوں صدر جمہوریہ کا تمغہ برائے شجاعت (پی ایم جی)، تمغہ برائے شجاعت (جی ایم)، صدر جمہوریہ کا تمغہ برائے امتیازی خدمات (پی ایس ایم)، شاندار اور قابل تعریف خدمت کے لیے تمغہ (ایم ایس ایم) ضم کر دیا گیا ہے۔

تمغوں کی حالیہ ترتیب نو کے بعد، یوم جمہوریہ، 2024 کے موقع پر پولیس، فائر سروس، ہوم گارڈ اور سول ڈیفنس اور اصلاحی خدمات کے کل 1132 اہلکاروں کو شجاعت/ سروس میڈلز سے نوازا گیا ہے۔

جمہوریہ کا تمغہ شجاعت (پی ایم جی) اور تمغہ برائے شجاعت ( جی ایم) ایوارڈ متعلقہ افسر کی ذمہ داریوں اور فرائض کے حوالے سےبالترتیب جان و مال کو بچانے، یا جرم کو روکنے یا مجرموں کو گرفتار کرنے کے لیے شجاعت کےغیرمعمولی اور نادر مظاہرے اور شجاعت کے منفرد اور ممتاز مظاہرے کی بنیاد پر دیے جاتے ہیں۔
277 گیلنٹری ایوارڈز حاصل کرنے والوں میں زیادہ تر بائیں بازو کی انتہا پسندی سے متاثرہ علاقوں کے 119 اہلکاروں، جموں و کشمیر کے علاقے سے 133 اہلکار اور دیگر علاقوں سے تعلق رکھنے والے 25 اہلکاروں کو ان کی بہادری اور جانبازی کے لیے نوازا جا رہا ہے۔

شجاعت کے تمغے حاصل کرنے والے اہلکاروں میں، 02 پی ایم جی ایوارڈس بی ایس ایف کے اہلکاروں کو دیے گئے ہیں۔ انہیں بی ایس ایف کے 15ویں کانگو کے ارکان کے طور پر بوٹیمبو میں مراکش ریپڈ ڈیپلائمنٹ بٹالین (ایم او آر آر ڈی بی) کیمپ میں بی ایس ایف کے دستے میں جمہوریہ کانگو میں اقوام متحدہ کے ادارہ استحکام مشن (ایم او این یو ایس سی او) کے حصے کے طور پر امن کے قیام کے باوقار کام میں ان کی شاندار خدمات کے لیے دیا گیا ہے۔
شجاعت کے 277 تمغوں میں سے 275 جی ایم جموں و کشمیر پولیس کے 72 اہلکاروں کو، مہاراشٹر کے 18 اہلکاروں کو، چھتیس گڑھ کے 26 اہلکاروں کو، جھارکھنڈ کے 23 اہلکاروں کو، اڈیشہ کے 15 اہلکاروں کو، دہلی کے 08 اہلکاروں کو، سی آر پی ایف کے 65 اہلکاروں کو، ایس ایس بی کے 21 اہلکاروں کو اور دیگر ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور سی اے پی ایف کے باقی اہلکاروں کو دیے گئے ہیں۔

منفرد اور ممتاز خدمت کے لیے صدر جمہوریہ کا تمغہ (پی ایس ایم) خدمت میں خصوصی امتیازی ریکارڈ کے لیے دیا جاتا ہے اور شاندار خدمت کے لیے تمغہ(ایم ایس ایم)قابل قدر اور مستحسن خدمات کے لیے دیا جاتا ہے جس کی خصوصیت وسائل اور فرض کی لگن سے ہوتی ہے۔

مزید پڑھیں: انڈیا اتحاد میں سب بہتر ہے، بولے کے سی تیاگی

امتیازی خدمات کےلیے صدر جمہوریہ کے 102 تمغوں میں سے 94 تمغے پولیس سروس، 04 تمغے فائر سروس اور 04 تمغے سول ڈیفنس اور ہوم گارڈ سروس کے اہل کاروں کو عطا کیے گئے ہیں۔ امتیازی خدمات (ایم ایس ایم) کے لیے 753 تمغوں میں سے 667 تمغے پولیس سروس، 32 تمغے فائر سروس، 27 تمغے سول ڈیفنس اور ہوم گارڈ سروس اور 27 تمغے اصلاحی خدمات کے اہلکاروں کو دیے گئے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS