مدرسہ مریم میں جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا جشن یوم آزادی

0

پورے ملک میں یوم آزادی کا جشن بڑے ہی دھوم دھام کے ساتھ منایا گیا ہے ، یوم آزادی کے موقع پر بہار کے زرخیز علاقہ میں موجود مدرسہ مریم لتعلیم البنات تین کھمبا بیلا ارریہ بہار میں بھی ناظم مدرسہ جناب طاہر الدین صاحب نے پرچم کشائی کر کے مدرسہ کے ذمہ داران ، معلمین و معلمات اور طلبہ و طالبات شریک ہو کر تمام ہندوستانی دیس واسیوں کو پُر خلوص مبارکباد اور تمام مجاہدین آزادی ہند کو خراج تحسین پیش کیا ۔

آزادی کی اس حسین موقع پر مدرسہ میں تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات نے تقریب میں قومی اتحاد ، قومی ترانہ اور حب الوطنی کے جذبات سے سرشار تقاریر ( اُردو ، ہندی ، انگریزی) مکالمے ، ڈرامے اور ایکشن ترانہ پر مشتمل ایک رنگا رنگ ثقافتی پروگرام منعقد ہوا ۔

آزادی کے اس جشن میں گاؤں کے سیاسی و سماجی لیڈران نے شرکت کی ، آزادی کے اس حسین موقع پر مدرسہ کے صدر مدرس مولانا مجاہد عالم ندوی نے اپنے خطاب میں جنگ آزادی کی تحریک میں حصہ لینے والے عظیم رہنماؤں اور علماء دین کے علاوہ دیگر شہداء کی قربانیوں کو یاد کیا گیا ۔

مدرسہ مریم لتعلیم البنات سے منسلک قرب و جوار کے باشندے ہمارے اس پروگرام میں شرکت فرما کر طلبہ و طالبات کی ہمت افزائی فرما کر پروگرام کو کامیاب بنایا ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS