ملک میں سات ریاستوں عالمی وبا کورونا کے زیرعلاج مریضوں کی تعداد میں اضافہ

0

نئی دہلی: ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران،سات ریاستوں میں عالمی وبا کورونا وائرس کے زیر علاج مریضوں میں اضافہ درج کیا گیا ہے،جب کہ دیگر تمام ریاستوں اور مرکزکے زیرانتظام علاقوں میں کورونا کے زیر علاج معاملوں کی اطلاع ملی ہے۔
ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ، بہار میں 39،گوا میں 39،جموں وکشمیر میں 21،کیرالہ میں 965،پڈوچیری میں 28 ،سکم میں 18 اور تلنگانہ میں کورونا میں 58 نئے معاملے درج ہوئے ہیں۔
بدھ کی صبح صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 99 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔ اسی کے ساتھ ہی 96.63 لاکھ افراد انفیکشن سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔ نئے معاملوں کے مقابلے میں صحت مند کیسوں کی تعداد زیادہ ہونے کی وجہ سے،زیر علاج معاملے کم ہوکر 2.89 لاکھ ہوگئے۔ ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 1،46،444 ہوگئی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS