کانگریس نے اتر پردیش میں بدلی قیادت،کھابری کو کمان

0

لکھننو (یو این آئی) :آل انڈیا کانگریس نے دلت سماج سے تعلق رکھنے والے سابق رکن پارلیمان برج لال کھابری کو یوپی کانگریس اکائی کا صدر مقرر کیا ہے۔
کانگریس نے ریاست میں دلت ووٹ بینک پر بی ایس پی کی کمزور ہوتی گرفت کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کی ہے۔ریاستی کانگریس کی جانب سے ہفتہ کو جاری بیان
کے مطابق کانگریس صدر سونیا گاندھی نے کھابری کے علاوہ ریاستی کانگریس اکائی کے چھ ریجنل صدور کا بھی تقرر کیا ہے ۔ کانگریس جنرل سکریٹری کے سی
وینوگوپال کے ذریعہ جاری تقرری لیٹر کے مطابق کھابری کو ریاستی صدر بنائے جانے کے علاوہ پارٹی کے سینئر لیڈر نسیم الدین صدیقی، نکل دوبے ، اجے رائے
، ویریندر چودھری، انل یادو(اٹاوہ) اور یوگیش دکشت کو ریاست کے مختلف زون کا ریجنل صدر تقرر کیا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ ریجنل صدور میں صدیقی اور
دوبے بی ایس پی کے سابق لیڈر ہیں۔دوبے گزشتہ اسمبلی الیکشن میں بی ایس پی چھوڑ کر کانگریس میں شامل ہوئے تھے۔ فی الحال صدیقی ریاستی کانگریس کے
میڈیا انچارج بھی ہیں۔قابل ذکر ہے کہ اترپردیش میں گزشتہ مارچ کو منعقد ہوئے اسمبلی انتخابات میں کانگریس کی شکست فاش کی ذمہ داری لیتے ہوئے اس وقت
کے ریاستی صدر اجے سنگھ ’للو‘ نے استعفیٰ دے د یا تھا۔ اس وقت سے ریاستی کانگریس کا عہدہ خالی تھا۔ نو مقرر ریاستی صدر کھابری سال 2016 میں
بی ایس پی چھوڑ کر کانگریس میں شامل ہوئے تھے ۔ وہ بی ایس پی کے ٹکٹ پر جالون گروٹھا پارلیمانی حلقے سے ایم پی رہ چکے ہیں۔ وہ کانگریس کے ٹکٹ پر
اسی سیٹ سے لوک سبھا الیکشن لڑے لیکن جیت نہیں درج کرسکے۔ بی ایس پی نے ایک بار انہیں راجیہ سبھا کا بھی رکن بنایا تھا۔ گذشتہ اسمبلی انتخابات میں بھی
کانگریس نے للت پور کی ریزرو سیٹ مہرونی سے کھابری کو اور جالون ضلع کی ارئی ریزرو سیٹ سے ان کی بیوی ارملا سونکر کھابریکو انتخابی میدان میں
اتار تھا لیکن دونوں کو شکست فاش کا سامنا کرنا پڑا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS