image:timesofindia

اورنگ آباد: (یو این آئی) گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ، مہاراشٹر کے مراٹھواڑہ خطے میں کووڈ 19 کے 7468 نئے کیس رپورٹ ہوئے اور 158مریضوں کی موت ہوئی ہے۔
صحت کے عہدیداروں نے جمعرات کے روز یہ اطلاع دی۔
تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز سے یو این آئی کے یکجا کی گئی تفصیل کے مطابق ، خطہ کے آٹھ اضلاع میں سے اورنگ آباد سب سے زیادہ متاثر رہا جہاں انفیکشن کے 1207 نئے معاملے رپورٹ ہوئے اور 34 افراد کی موت ہوئی۔ اس کے بعد لاتور میں 1668 نئے معاملے درج ہوئے اور 28افراد کی موت ہوئی جبکہ ناندیڑ میں 1372 افراد میں انفکشن ہونے کی تصدیق ہوئی اور 25 مریض اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ عثمان آباد میں 767 نئے کیس رپورٹ ہوئے اور 23مریض فوت ہوئے۔ اسی طرح پربھنی میں 512نئے کیسز اور 21اموات ، بیڑ میں 1047 نئے کیس اور 5 اموات ، جالنا میں 796 نئے معاملے اور 17اموات اورہنگولی میں 199نئے کیسز جب کہ 5متاثرہ افراد کی موت ہوئی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS