نئی دہلی (ایجنسی): جھارکنڈ میں ایک بار پھر اندھا یقین کے چلتے گائوں والوں نے 3خواتین اور ایک مرد کو نہ صرف مل موتر پلایااور گرم سلاخوں سے انے کے جسم کو داغ بھی دیا۔ یہ واقعہ دمکا ضلع کے سریاہاٹ تھانہ علاقہ کا یہ واقعہ ہے۔ واقعہ کے بعد 4کو مقامی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں 2کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔ انہیں بہتر علاج کے لئے باہر ریفر کردیا گیا ہے۔ ادھر پولیس معاملے کی سنجیدگی کو دیکھتے ہوئے کارروائی کرتے ہوئے 6ملزمین کو گرفتار کرلیاگیا ہے۔
دراصل اسواری گائوں کی 55سالہ رسی مومر، 47سالہ سونمنی ٹوڈو، 45سالہ کولو ٹوڈو اور 40سالہ شری لال مومر کو گائوں کے ہی کچھ لوگوں نے ڈائن بتایا اور جم کر پٹائی کی۔ اس کے بعد انہیں بوتل میں مل موتر بھر کر جبرن پلایا گیا۔ گائوں والوں نے انہیں بس نہیں کیا انہوں لوہا گرم کر چاروں کے جسم پر جگہ جگہ داغا۔ چاروں چلاتے رہے پر کسی نے بھی انکی ایک نہیں سونی۔ حادثہ کے بعد غمزدہ خاندان اس قدر سہم گئے ہیں کے کسی نے پولیس سے مدد مانگنے تک کی ہمت تک نہیں دیکھائی۔
جھارکھنڈ میں ڈائن بتاکر 3خواتین سمیت 4کو جبرن پلایا مل موتر، گرم سلاخوں سے داغا
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS