گجرات میں اروند کجریوال پر پھینکی گئی پانی کی بوتل

0

نئی دہلی (ایجنسی): گجرات الیکشن سے پہلے عام آدمی پارٹی کے کوآرڈینیٹر اروند کجریوال نے ہفتہ کو گاندھی نگر اور جونا گڑھ میں عوام خطاب کیا۔ اس دورے میں اروند کجریوال اور پنجاب کے سی ایم بھگوت مان ایک گربا پروگرام میں بھی شامل ہوئے۔ اس موقع پر ایک گربا پروگرام میں کسی نے سی ایم کجریوال کے اوپر پانی کی بوتل پھینکی۔ اس واقعہ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہورہا ہے۔بتایا جارہا ہےکہ راجکوٹ کے کھوڈل دھام گربا پروگرام میں دہلی کے وزیر اعلی اروند کجریوال اور پنجاب کے وزیر اعلی بگھوت مان حصہ لے رہے تھے۔ اس دوران کسی نے آپ کو کوآرڈینیٹر کے اوپر پلاسٹک کی بوتل پھینکی۔ چونکہ کجریوال کے اوپر بوتل پھیکنے والا شخص کون تھا۔ اس کی پہچان نہیں کی جاسکی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS