کورونا کو کنٹرول کرنے میں مصروف ہیں سبھی ایجنسیاں: اروند کیجریوال

0

نئی دہلی: دہلی میں اتوار صبح متعدد علاقوں میں ہوئی تیز بارش اور نئی دہلی میں منٹو برج کے نیچے پانی جمع ہوجا نے سے ایک ڈرائیور کی اس میں پھنس کر موت ہوجانے کے واقعہ پر وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے کہا کہ اس سال سبھی ایجنسیاں کورونا کنٹرول میں مصروف تھیں اور یہ وقت ایک دوسرے پر الزام تراشی کا نہیں ہے۔
مسٹر کیجریوال نے اس واقعہ کے بعد ٹویٹ کیا،’’منٹو برج سے پانی نکال دیا گیا ہے۔آج صبح سے ہی میں ایجنسیوں کے رابطہ میں تھا اور وہاں سے پانی ہٹانے کے عمل کو مانیٹر کررہا تھا۔دہلی میں ایسے اور بھی مقامات پر ہم نظر رکھے ہوئے ہیں۔جہاں بھی پانی جمع ہوا ہے اسے فوری طور پر پمپ کیا جارہا ہے۔
وزیراعلیٰ نے آگے لکھا،’’اس سال سبھی ایجنسیاں ،چاہے وہ دہلی حکومت کی ہوں یا ایم سی ڈی کی،سبھی کورونا کو قابو کرنے میں مصروف ہیں۔کورونا کی وجہ سے انہیں بہت سی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔یہ وقت ایک دوسرے پر الزام عائد کرنے کا نہیں ہے۔سب کو مل کر اپنی ذمے داریاں ادا کرنی ہیں۔جہاں جہاں پانی جمع ہوگا،ہم اسے فوراً نکالنے کی کوشش کریں گے۔
اس سے پہلے موقع پر پہنچے شمالی دہلی میونسپل کارپوریشن کے میئر جے پرکاش نے اس حادثہ کے لئے دہلی حکومت کو قصوروار ٹھہرایا۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کے حادثے اس وقت تک ہوتے رہیں گے جب تک کہ دہلی حکومت اپنا غیر ذمے دارانہ رویہ نہیں چھوڑ دیتی۔
میئر نے کہا کہ مسٹر کیجریوال کو اس کی ذمے داری قبول کرنی چاہئے اور متوفی کے اہل خانہ کے لئے امدادی رقم کا اعلان کرنا چاہئے۔حکومت کو یہ یقینی بنانا چاہئے کہ ایسے واقعات دوبارہ رونما نہ ہوں۔

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS