ڈوڈہ میں باپ نے خودکشی سے پہلے اپنے دو بیٹوں کو ابدی نیند سلا دیا

0

سری نگر،  (یو این آئی) جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں ایک دل دہلا دینے واقعے میں مبینہ طور پر باپ نے اپنے دو بیٹوں کو موت کے گھاٹ اتارنے کے بعد اپنا کام بھی تمام کر دیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ قصبہ ڈوڈہ سے قریب 85 کلو میٹر دور گل جورا گاؤں میں پیر کی شب قریب دس بجے سمیت سنگھ ولد چونی لال نامی ایک باپ نے مبینہ طور پہلے اپنے دو بیٹوں کو 12 بور رائفل سے گولیاں برسا کر ابدی نیند سلا دیا اور بعد بھی اپنی زندگی کا بھی خاتمہ کر دیا۔
متوفی بیٹوں کی شناخت 17 ساہ چندر کانت اور 15 سالہ کمل کانت کے بطور ہوئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ باپ کی طرف سے یہ انتہائی قدم اٹھانے کی وجوہات ابھی معلوم نہیں ہوسکی ہیں۔
دریں اثنا متعلقہ پولیس اسٹیشن کی ایک ٹیم جائے واردات پر پہنچ گئی ہے اور اس سلسلے میں چھان بین کر رہی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS