ملک میں کورونا کے 1.27 لاکھ نئے کیسز، ریکوری ریٹ 92.09 فیصد

0

نئی دہلی،   (یو این آئی) ملک میں کورونا وائرس (کووڈ-19) کے یومیہ کیسز میں مسلسل کمی آنے کے درمیان گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 127510 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور 2795 مریضوں کی اس وبا سے موت ہو گئی۔

اس درمیان پیر کے روز 27 لاکھ 80 ہزار 58 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے۔ ملک میں اب تک 21 کروڑ 60 لاکھ 46 ہزار 638 افراد کی ٹیکہ کاری کی جا چکی ہے۔

مرکزی وزارت صحت کی جانب سے منگل کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں 127510 نئے کیسز آنے کے ساتھ ہی متاثرین کے اعداد و شمار بڑھ کر دو کروڑ 81 لاکھ 75 ہزار 44 ہو گیا۔ اس دوران دو لاکھ 55 ہزار 287 مریض صحتیاب ہوئے ہیں، مجموعی طور پر ملک میں اب تک دو کروڑ 59 لاکھ 47 ہزار 629 افراد اس وبا کو شکست دے چکے ہیں۔ فعال کیسز 130572 کم ہو کر 18 لاکھ 95 لاکھ 520 رہ گئے ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 2795 مریض ہلاک ہوگئے اور اس وبا سے ہلاکتوں کے کل اعداد و شمار بڑھ کر 92.09 فیصد اور شرح اموات بڑھ کر 1.18 فیصد ہو گئی ہے۔

مہاراشٹر میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں فعال کیسز 18423 کم ہو کر 256178 رہ گئے ہیں۔ اسی دوران ریاست میں مزید 33000 مریضوں کے صحتیاب ہونے کے بعد کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 5395370 ہو گئی ہے جبکہ مزید 500 مریضوں کی موت ہونے سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 95344 ہو گئی ہے۔

کیرالا میں اس دوران فعال کیسز 16471 کم ہوئے ہیں اور ان کی تعداد اب 207379 ہو گئی ہے جبکہ مزید 174 مریضوں کی موت ہونے سے ہلاکتوں کی تعداد 8815 ہو گئی ہے۔

کرناٹک میں کورونا وائرس کے فعال کیسز 28280 کم ہوئے ہیں جس سے ان کی تعداد 313751 رہ گئی ہے۔ وہیں مزید 441 مریضوں کی موت ہونے سے ہلاکتوں کے اعداد و شمار 29090 ہو گئے ہیں۔ ریاست میں اب تک 2261590 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔
قومی دارالحکومت دہلی میں کورونا کے فعال 1060 کم ہوئے ہیں اور اب ان کی تعداد 11040 رہ گئی ہے۔ یہاں مزید 86 مریضوں کی موت کے ساتھ اس بیماری سے ہلاکتوں کی تعداد 24237 ہو گئی ہے۔ وہیں 1390963 مریض کورونا کو شکست دے چکے ہیں۔
تلنگانہ میں فعال کیسز 958 سے کم ہو کر 34084 ہوچکے ہیں جبکہ اب تک 3281 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ وہیں 540986 افراد اس وبا سے نجات پا چکے ہیں۔ آندھرا پردیش میں فعال کیسز کی تعداد 12000 کم ہو کر 153795 ہوگئی ہے۔ ریاست میں کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد 1528360 تک جا پہنچی ہے جبکہ 10930 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ تملناڈو میں فعال کیسز کی تعداد 3765 کم ہوکر 301781 ہوگئی ہے اور دوسرے ہی دن 478 مزید مریضوں کی ہلاکت کے ساتھ اموات کی تعداد 24232 ہوگئی ہے۔ دریںن اثناء 1770503 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔
آبادی کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ریاست اترپردیش میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں 4170 فعال کیسز کم ہوئے ہیں اور ان کی کل تعداد اب 37044 رہ گئی ہے۔ ریاست میں اس وبا سے اب تک 20497 متاثرین کی موت ہو چکی ہے اور 1633947 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔

چھتیس گڑھ میں کورونا کے فعال کیسز 3520 سے کم ہو کر 35741 ہو گئے ہیں۔ اسی کے ساتھ 922674 افراد کورونا سے صحتیاب ہو چکے ہیں جبکہ 32 مزید مریضوں کی موت سے ہلاکتوں کی تعداد 13048 ہوگئی ہے۔ مدھیہ پردیش میں فعال کیسز کی تعداد 3866 تک کم ہوکر 23390 ہوگئی ہے اور اب تک 748573 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ اس بیماری کی وجہ سے 8067 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

پنجاب میں 2830 تک فعال کیسز 36433 پر آچکے ہیں اور کورونا سے صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد 516624 ہوگئی ہے جبکہ 14550 مریض ہلاک ہو گئے ہیں۔ گجرات میں فعال کیسز کی تعداد 3058 سے کم ہو کر 32345 ہوگئی ہے اور اب تک 9833 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ دریں اثناء 766991 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ ہریانہ میں فعال کیسز کی تعداد 2507 سے کم ہو کر 18580 ہوگئی ہے۔ ریاست میں اس وبا کی وجہ سے 8303 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں اور اب تک 729752 افراد اس وائرس سے ٹھیک ہوگئے ہیں۔
مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کم ہوکر87048 پرآ گئے ہیں اور اس وبا کی وجہ سے 15541 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ریاست میں اب تک 1273788 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔ بہار میں 2142 سے فعال کیسز کی تعداد 21236 ہوگئی ہے۔ ریاست میں اب تک 5163 افراد کورونا وائرس کی وجہ سے ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ 685362 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔
ابھی تک کورونا وبا سے راجستھان میں 8385، اتراکھنڈ میں 6452، جھارکھنڈ میں 4991، آسام میں 3365، ہماچل پردیش میں 3143، اڈیشہ میں 2754، گوا میں 2649، پڈوچیری میں 157، منی پور میں 807، چنڈی گڑھ ۔ میگھالیہ میں 753، تریپورہ میں 578، ناگالینڈ میں 519، ناگالینڈ میں 376، سکم میں 253، لداخ میں 189، اروناچل پردیش میں 115، میزورم میں 40، لکشدیپ اور دادر ناگر حویلی میں 31 اور دمن-دیو میں چار افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS