دہلی میں سردلہر، آج کم ازکم درجہ حرارت 3.1 ڈگری سیلسیس رہا

0

نئی دہلی :  قومی دارالحکومت دہلی میں آج صبح لوگوں کو سردلہر کا سامنا کرنا پڑا اوردرجہ حرارت کم ہوکر 3.1 ڈگری سیلسیس پرپہنچ گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق دہلی میں اس ہفتے چوتھے دن لوگوں کو سردی کی لہر کا سامنا کرناپڑا۔ محکمہ کے مطابق یہاں آج آسمان صاف رہے گا اور دھوپ نکلی رہے گی اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 22 ڈگری سیلسیس رہنے کا امکان ہے۔
دہلی میں گزشتہ منگل کو کم ازکم درجہ حرارت 2.1 ڈگری سیلسیس اورجمعرات کو 3.8 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا تھا۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ میدانی علاقوں سے غیرمعمولی طورسے سردلہر اور شمال مغرب کی جانب سے خشک ہوائیں چل رہی ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS