دہلی میں پٹرول 105.41 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 96.67 روپے فی لیٹر

0
qz.com

نئی دہلی: (یو این آئی) ایندھن کی قیمتیں مسلسل 45ویں دن مستحکم رہیں کیونکہ ملک میں تیل مارکیٹنگ کمپنیوں نے ہفتہ کو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا۔
ملک کی سب سے بڑی پبلک سیکٹر آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن لمیٹڈ (آئی او سی ایل ) کے مطابق، دہلی میں پٹرول 105.41 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 96.67 روپے فی لیٹر پر مستحکم رہا۔ ممبئی میں پٹرول کی قیمت 120.51 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 104.77 روپے فی لیٹر ہے۔
یوکرین اور روس کے درمیان جاری جنگ کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری ہے۔ انٹرنیشنل لندن برینٹ کروڈ آج 112.55 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہا ہے اور یو ایس کروڈ 0.42 فیصد اضافے کے ساتھ 110.35 ڈالر فی بیرل پر ہے۔
ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں 137 دنوں کے استحکام کے بعد گزشتہ 22 مارچ سے بڑھنا شروع ہوئیں۔ جس کی وجہ سے اب تک پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 14 بار اضافہ کیا جا چکا ہے۔ اس دوران ان کی قیمتوں میں تقریباً 10 روپے فی لیٹر اضافہ ہوا ہے۔
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے۔
آج ملک کے چار بڑے شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں اس طرح ہیں:-
شہر…………پٹرول…………ڈیزل
……………………(روپے فی لیٹر)
دہلی…………. 105.41…….96.67
کولکاتہ ……115.12………99.83
ممبئی …………120.51…….104.77
چنئی……………….110.85……..100.94

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS