دہلی میں پٹرول 101.84 روپے اور ڈیزل 89.87 روپے فی لیٹر

0
Image: India Tv News

نئی دہلی : (یو این آئی) رواں ہفتے بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں نرمی کے باوجود اتوار کو ملک میں پٹرول کی قیمت مسلسل 22 ویں دن مستحکم رہی۔ مسلسل 23 ویں دن ڈیزل کی قیمت میں بھی کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔
آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق اتوار کو دہلی میں پٹرول 101.84 روپے اور ڈیزل 89.87 روپے فی لیٹر رہا۔ ملک کے دیگر شہروں میں بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم رہیں۔
اس ہفتہ امریکی تیل کے ذخائر میں اضافے کی وجہ سے تیل کی بین الاقوامی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا یومیہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی کی بنیاد پر نئی قیمتوں کا اطلاق ہر روز صبح 6 بجے سے ہوتا ہے۔
آج ملک کے چار بڑے میٹرو میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں درج ذیل تھیں:

شہر کا نام —— پٹرول (روپے/لیٹر) —— (ڈیزل روپے/لیٹر)
دہلی ————— 101.84 —————— 89.87
ممبئی -————— 107.83 —————— 97.45
چنئی 10- 102.49 -—————- 94.39
کولکاتہ ———— 102.08 —————— 93.02

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS