دہلی میں پٹرول 101.84 روپے اور ڈیزل 89.87 روپے فی لیٹر

0

نئی دہلی: (یو این آئی) تیل کی بین الاقوامی قیمتوں میں اضافے کے درمیان ملک میں پٹرول کی قیمتیں جمعرات کو مسلسل 26 ویں دن مستحکم رہیں۔ ڈیزل کی قیمت میں مسلسل 27 ویں دن کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔
آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق دہلی میں جمعرات کو پٹرول 101.84 روپے اور ڈیزل 89.87 روپے فی لیٹر برقرار رہا۔ ملک کے دیگر شہروں میں بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم رہیں۔
بدھ کو برینٹ کروڈ ایک بار پھر بڑھ کر 71 ڈالر فی بیرل عبور کر گیا۔ کل کاروبار بند ہوتے وقت ڈبلیو ٹی آئی کروڈ ایک دن قبل کے مقابلے 0.96 ڈالر بڑھ کر 69.25 ڈالر اور برینٹ کروڈ 0.81 ڈالر چڑھ کر 71.44 ڈالر فی بیرل پر بند ہوا۔ پٹرول ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اس کی بنیاد پر ہر صبح نئی قیمت شام 6 بجے سے نافذ ہے۔
آج ملک کے چار بڑے شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں درج ذیل تھیں۔

شہر کا نام — پٹرول —— ڈیزل
دہلی —— 101.84 —— 89.87
ممبئی —— 107.83 ——97.45
چینئی—— 102.49 —— 94.39
کولکتہ — 102.08 —— 93.02

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS