عمران کا زرداری سے مفاہمت کرنے سے انکار

0

اسلام آباد(یو این آئی) : پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان نے منگل کو سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے رئیل اسٹیٹ ٹائیکون ملک ریاض سے رابطے کو مسترد کر دیا۔‘جیو نیوز’ نے اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سربراہ عمران خان کا یہ ردعمل مسٹر ریاض اور زرداری کے درمیان مبینہ فون پر ہونے والی بات چیت کے لیک ہونے کے بعد سامنے آیا ہے ۔ آڈیو کلپ میں ریاض کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ مسٹر عمران مصالحت کے لیے زرداری سے رجوع کرنا چاہتے ہیں۔ابھی اس آڈیو کلپ کی تاریخ اور وقت کی تصدیق نہیں ہوئی ہے ، لیکن ریاض کو یہ کہتے ہوئے سنا جا رہا ہے کہ مسٹر خان ان سے اپنے اور مسٹر زرداری کے درمیان ثالثی کی اپیل کر رہے ہیں۔