یوکرین میں روسی فوج کی گولہ باری میں ایک اور صحافی ہلاک

0

کیف(ایجنسیاں) یوکرین میں ایک فرانسیسی صحافی فریڈرک لیکرک روسی فوج کی گولہ باری کی زد میں آکر ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرین کے شہر شیویرو دونیسٹک میں روسی فوج کے حملے جاری ہیں جن سے بچنے کے لیے بڑی تعداد میں شہری نقل مکانی کر رہے ہیں۔ فرانسیسی صحافی فریڈرک جنگ زدہ علاقے میں شہریوں کے انخلا کی کوریج کر رہے تھے۔ کوریج کے دوران روسی فوج کا ایک گولہ صحافی کی گاڑی کو لگا جس سے گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی اور 32 سالہ صحافی کسی قسم کی امداد ملنے سے قبل موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ فریڈرک لیکرک یوکرین میں روسی حملے میں ہلاک ہونے والے 32 ویں صحافی ہیں۔فروری کے آخر میں روس کے یوکرین پر حملے کے بعد اب تک جنگ زدہ علاقہ میں کوریج کرنے والے 30 سے زائد صحافی ہلاک ہوچکے ہیں جن میں 6 روسی، 4 یوکرینی، 3 امریکی اور دو اطالوی صحافی بھی شامل ہیں۔خیال رہے کہ اس وقت فرانسیسی وزیر خارجہ کیتھرین کولونا یوکرین کے دورے پر ہیں، اپنے بیان میں انھوں نے صحافی کی ہلاکت کے واقعے کی شفاف اور فوری تحقیقات کا مطالبہ کیا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS