عمران خان کا قومی ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار

0

اسلام آباد، 9 نومبر (یو این آئی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے بابر اعظم، اور ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں عمران خان نے کہا کہ ہم آپ سے آخری گیند تک لڑنے کی توقع رکھتے ہیں۔
دوسری جانب بلوچستان کے وزیر اعلیٰ میر عبد القدوس بزنجو نے بھی پاکستان ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ امید ہے سیمی فائنل میچ یادگار ہوگا، قوم کوخوشخبری ملےگی، اقبال کے شاہین قوم کو کامیابی کی نوید دینگے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS