ہندوستان اور عالمی تاریخ میں 2 مارچ کے اہم واقعات۔

0

1678۔فرانس کے لوئی14 کی فوج نے ایپریس (بیلجے ئم) پر قبضہ کرلیا۔
1700 چھترپتی شیواجی مہاراج کے چھوٹے بیٹے راجارام کا سنگھ گڑھ میں انتقال۔
1801۔ اسپین نے پرتگال کے خلاف جنگ کا اعلان کیا۔
1819 امریکہ نے اپنا پہلا امیگریشن قانون منظور کیا۔
1836 ٹیکساس نے میکسیکو سے اپنی آزادی کا اعلان کیا۔
1866 نڈل کمپنی ایکسیلسیئر نے سلائی مشین کی سوئی بنانی شروع کی۔
1909۔ سرب۔ آسٹریائی جنگ روکنے کے لئے یوروپی ممالک نے مداخلت کی۔
1919 بین الاقوامی مارکسوادی پارٹی کی پہلی میٹنگ ماسکو میں ہوئی۔
1933۔ جاپان میں 180 سالوں میں سب سے بڑے تباہ کن زلزلے سے 1522 لوگوں کی موت ہوئی۔
1946ہو چی من ویت نام کے صدر منتخب ہوئے ۔
1949 ہندستان کی آزادی تحریک میں اہم کردار ادا کرنے والی اور ‘بھارت کوکیلا’ کے نام سے مشہور سروجنی نائیڈو کا انتقال۔
1949۔ امریکہ کے کیپٹن جیمس کے وی 50سپرفاسٹ طیارے سے بغیر رکے پوری دنیا کاچکر لگانے والے پہلے فرد بنے انہوں نے 37742 کلومیٹر کا فاصلہ 94 گھنٹے ایک منٹ میں طے کیا۔
1952۔ جھارکھنڈ کے دھنباد ضلع میں واقع سندری کھاد کارخانے کا افتتاح ہوا تھا۔
1955۔ مصر اور شام نے دفاعی معاہدہ کیا۔
1956۔ فرانس نے مراقش کی آزادی کو تسلیم کیا۔
1956۔ پاکستان نے برطانوی دولت مشترکہ میں رہنے کا فیصلہ کیا۔
1962۔ میانمار (برما) کے جنرل نیون نے اقتدار پر قبضہ کرلیا۔
1970 افریقی براعظم کا ملک روڈیشیا (زمبابوے ) نیا آئین اختیار کرکے ا ایک آزاد جمہوریہ بنا۔
1972۔ امریکی خلائی جہازپائنیئر 10 نے پرواز کی۔
1974۔ برما میں فوجی حکومت کے بعد نیول صدر بنے ۔
(یو این آئی)

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS