22 فروری کے اہم واقعات

0

1732lامریکہ کے پہلے صدر جارج واشنگٹن کی پیدائش ہوئی تھی۔ انہوں نے برطانیہ سے امریکہ کو آزادی دلانے میں اہم رول ادا کیا تھا۔ وہ 1789 سے لیکر 1797 تک امریکہ کے صدر رہے۔ ان کا انتقال 14 دسمبر 1799 کو ہوا تھا۔
1746l فرانسیسی فوج نے بیلجیئم کی راجدھانی بروسلیز پر قبضہ کیا۔
1775lیوروپی ملک پولینڈ کی راجدھانی وارسا کے باہری علاقوں سے یہودیوں کو نکالا گیا۔
1845l برطانوی ایسٹ انڈیا کمپنی نے ہگلی ضلع کے شری رامپور بالاسور شہروں کو ڈچ ایسٹ انڈیا کمپنی سے خریدا تھا۔
1860lامریکہ کے سان فراسسکو پہلی بار باقاعدہ طور پر بیسبال میچ کا انعقاد کیا گیا تھا۔
1857lبرطانوی بوائے اسکاٹ ایسوسی ایشن کے بانی رابرٹ بڈین پاول کی پیدائش ہوئی تھی۔ ان کا انتقال 8 جنوری 1941 کو ہوا تھا۔
1873lحب الوطنی کے مقبول ترین قومی ترانہ ‘سارے جہاں سے اچھا ہندوستان ہمارا’ کے شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کی پیدائش ہوئی تھی۔
1885l مجاہد آزاد جتیندر موہن سین گپتا کی پیدائش ہوئی۔
1913lمیکسیکو انقلابی صدر فرانسسکو ماڈیرو اور نائب صدر پینو سوآریز کو فوجیوں نے قتل کردیا تھا۔
1924l امریکی صدر کیلی ون کولیز نے صدارتی ہاوَس (وہائٹ ہاوَس) سے اپنا پیغام راست نشر کرنے کا ریکارڈ اپنے نام کیا تھا۔
1932lامریکی سینیٹر اور امریکہ کے 35 ویں صدر جان ایف کینڈی اور امریکی اٹارنی جنرل رابرٹ کینڈی کے بھائی ایڈورڈ کینڈی کی پیدائش ہوئی تھی۔
1944lمہاتما گاندھی کی اہلیہ کستوربا گاندھی نے انگریزی حکومت کی قید کے دوران پونے کے آغا خاں پیلیس میں آخری سانس لی تھی۔
1958l عظیم مجاہد آزادی، ہندوستان کے صف اول کے رہنما اور آزاد ہندوستان کے پہلے وزیر تعلیم محی الدین مولانا ابوالکلام آزاد کا انتقال ہوا تھا۔ وہ آخری لمحے تک ہندوستان کی تقسیم کی مخالفت کرتے رہے تھے ۔
1979l کیریبائی ملک سینٹ لوسیا کو برطانیہ کے 165 سال کی غلامی کے بعد آزادی ملی تھی۔ وہ دولت مشترکہ کا 40 واں رکن بنا تھا۔
1980l افغانستان میں سوویت یونین فوج کے قبضہ کے بعد کابل میں مارشل لا نافذ کیا گیا تھا۔ اس کے بعد برطانیہ اور امریکہ کی مدد سے مجاہدین کی سوویت یونین قبضہ کے خلاف تحریک شروع ہوئی تھی۔
1980lاسرائیل نے پاوَنڈ کی جگہ نئی کرنسی ‘شکیل’ کو اپنایا تھا۔
1982l امریکہ اور برطانیہ نے اپنی بحری بیڑے کو ایرانی سرگرمیوں کے تحت خلیج فارس میں روانہ کیا تھا۔
1991lعراق نے امریکی حملوں کے پیش نظر اپنے مقبوضہ علاقہ کویت کے تیل کے کنووَں میں آگ لگانا شروع کردیا تھا۔ اندازہ ہے کہ اس دوران انہوں نے پانچ سو کنووَں میں آگ لگایا تھا۔
1994l عراق نے جنوبی علاقے شط العرب (دلدلی علاقے میں) میں شیعہ مسلمانوں کو تباہ کرنے کیلئے پانی بھرنا شروع کیا تھا۔
1998l جاپان کے نگانو شہر میں 18ویں اولمپک کھیلوں کا اختتام ہوا۔
2005lایران کے جنوبی علاقے کرمان صوبہ میں کو 4ء6 شدت کے بھیانک زلزلہ میں 512 افراد مارے گئے تھے ۔ اس زلزلے میں کئی گاوَں تباہ ہوگئے تھے ۔
2011l نیوزی لینڈ کے کرائسٹ چرچ شہر میں ریختر اسکیل پر 6.3 پر زلزلہ آیا جس سے 181 افراد کی موت ۔ (یو این آئی)

 

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS