ہندوستانی اور عالمی تاریخ میں 31 دسمبر کے اہم واقعات ۔

0

1492۔ اٹلی کے سسلي علاقے سے 100000 یہودیوں کو نکالا۔
1600۔ برطانیہ کی ملکہ الیزبیتھ اول نے ایسٹ انڈیا کمپنی کے قیام کو منظوری دی۔
1670۔ فرانس اور انگلینڈ نے بوئنی معاہدے پر دستخط کئے ۔
1706۔ پانڈیچری کے بانی فرینکس مارٹن کا انتقال ہوا تھا۔
1781۔امریکہ میں پہلا بینک ‘بینک آف نارتھ امریکہ’کا قیام عمل میں آیا۔
1802۔مراٹھا حکمران پیشوا باجی راؤ دوئم انگریزوں کی سرپرستی میں آئے ۔
1802۔ پیشوا باباجی دوم برطانوی سرپرستی میں آئے ۔
1861۔ آسام کے چیراپونجی میں 22990 ملی میٹر ریکارڈ بارش ہوئی، دنیا میں کسی بھی جگہ پر ایک دن میں اتنی بارش نہیں ہوئی ہے ۔
1911۔ فزکس کی پولینڈ نژاد فرانسیسی سائنسداں میری کیوری (میڈم کیوری) کو ریڈیو ایکٹیو الیمنٹ پر تحقیق کے لئے نوبل انعام ملا۔ یہ ان کا دوسرا نوبل انعام تھا۔
1929۔کانگریس کے لاہور اجلاس میں مکمل آزادی کا اعلان ہوا۔
1944۔امریکی ریاست اتاہ کے اوگڈن میں ہوئے ریل حادثے میں 48 افراد ہلاک۔
1944۔دوسری عالمی جنگ میں ہنگری نے جرمنی کے خلاف اعلان جنگ کیا۔
1946۔ امریکی صدر ہیری ٹمن نے دوسری جنگ عظیم کے ختم ہونے کا باضابطہ اعلان کیا۔
1946۔ فرانسیسی فوجی لبنان سے روانہ ہوئے ۔
1949۔ دنیا کے 18 ممالک نے انڈونیشیا کو تسلیم کیا۔
1964۔ انڈونیشیا کو اقوام متحدہ سے برطرف کیا گیا۔
1977۔ کمبوڈویا نے ویتنام کے ساتھ سیاسی تعلقات ختم کئے ۔
1983۔ برونئی کو برطانیہ سے آزادی ملی۔
1984۔ راجیو گاندھی پہلی مرتبہ وزیراعظم اور کانگریس صدر بنے ۔
1996۔ سونا درآمد پالیسی کو آسان بنایا گیا۔
1999۔ روس کے صدر بورس یلتسن نے استعفے کا اعلان کیا اور وزیراعظم ولادیمیر پوتن کو کارگزار صدر منتخب کیا گیا۔
1999۔ انڈین ایئر لائنز کے طیارہ 814 کو اغوا کرکے افغانستان کے قندھار ہوائی اڈے لے جایا گیا۔سات روز کے بعد 190 افراد کی بحفاظت رہائی کے ساتھ یہ بحران ختم ہوا۔
2001 ۔ ہندستان نے پاکستان کو 20 مطلوبہ مجرموں کی فہرست سونپی۔
2001 ۔ ارجنٹینا کے صدر فرنارڈو روا نے اپنے عہدے استعفی دیا ۔
2003 ۔ ہندستان اور سارک ممالک کے خارجہ سیکرٹریوں نے چوٹی کانفرنس سے قبل مذاکرات شروع کئے ۔
2004 ۔ بیونرس آئرس (ارجنٹینا) کے ایک نائٹ کلب میں آگ لگنے سے 175 افراد ہلاک۔ (یو این آئی)

 

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS