سعودی عرب کابینہ کے کئی اہم ملکی اور غیر ملکی امور کے فیصلے

0
image:irshadgul.com

ریاض: (یو این آئی) سعودی فرماں رواشاہ سلمان بن عبدالعزیزکی زیر صدارت ہونے والی کابینہ کے آن لائن اجلاس میں کورونا سے متعلق سمیت ملکی اور غیر ملکی امور کے سلسلے میں فیصلے کئے گئے۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیرصدارت کابینہ کا آن لائن اجلاس ہوا اس دوران کوروناصورت حال، ملکی اور بین الاقوامی امور سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی فرمانرواں کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں بین الاقوامی معاملات اور ملکی امور کا جائزہ لیا گیا۔ کابینہ نے ڈویلپمنٹ اور ریسرچ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دے دی۔
اجلاس میں عمرہ کی اعلی کمیٹی کی تنظیم اور لائحہ عمل کے علاوہ اختیارات کی تقسیم کے لیے ضابطوں کی بھی منظوری دی گئی، یہ بھی فیصلہ ہوا ہے مملکت میں غیر منافع بخش شعبے کی بہتری کے لیے قومی مرکز قائم کیا جائے گا۔
آن لائن اجلاس میں کابینہ نے جن شعبوں کو نجکاری کی جارہی ہے، ان کے کارکنوں اور اہلکاروں کے معاملات کی انجام دہی کے طریقہ کار کو بھی منظور کیا۔
شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے دوران اجلاس کویت کے امیر شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح سے موصول ہونے والے مکتوب کے متعلق آگاہ کیا۔ بعد ازاں کابینہ نے ولی عہد ووزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان اور کویت کے ولی عہد شیخ مشعل الاحمد الصباح کے درمیان ہونے والی میٹنگ کے حوالے سے بتایا۔
کابینہ اراکین نے سعودی عرب میں کوروناوائرس کی صورت پر اطمینان کا اظہار کیا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS