سعودی حکومت کا ملازمین کیلئے اہم اعلان

0

ریاض،(یو این آئی) سعودی وزارت افرادی قوت نے ورکر کی جانب سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا ہے کہ قریب ترین رشتہ داروں کی وفات پر5دن کی چھٹی بمعہ تنخواہ ملازمین کا حق ہے۔عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق وزارت نے وضاحت کی ہے کہ کمپنیوں اور اداروں کے ملازمین کے لیے بیوی، ماں باپ جیسے قریب ترین رشتہ داروں کی وفات پر5 دن کی چھٹی بمعہ تنخواہ ان کا حق ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ سعودی عرب میں کام کرنے والے ایک شہری نے وزارت افرادی قوت سے دریافت کیا تھا کہ کیا بھائی یا بہن کی وفات پر ملازم کو چھٹی ملے گی؟۔مذکورہ بالا سوال پر سعودی وزارت نے وضاحت پیش کی اور کہا اگر کسی ملازم کی بیوی یا قریب ترین رشتہ داروں میں سے کسی ایک کا انتقال ہوجائے تو کارکن کو تنخواہ سمیت 5 دن کی چھٹی حاصل کرنے کا اختیار ہے۔
مملکت میں وزارت افرادی قوت کے مطابق بنیادی رشتہ داروں سے مراد باپ، ماں، دادا، دادی اورنانا،نانی، بیٹے، بیٹیاں،پوتے،پوتیاں اورنواسے،نواسیاں شامل ہیں۔
دوسری جانب سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے کارکنان کے پروفیشن ٹیسٹ پروگرام کا دوسرا مرحلہ شروع کیا جس میں مزید 6 نئے پیشوں کو حصہ بنایا گیا ہے، وزارت ہزار سے زائد شعبوں کو لازمی پروفیشنل ٹیسٹ پروگرام میں شامل کرنے کا عزم کیے ہوئے ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS