طالبان کی غلطیوں کی سزا غربت کے شکار افغان عوام کو نہ دیں: اقوام متحدہ

0
Arab News

افغانستان کے منجمد اثاثوں کو فوری بحال کیا جائے:گوٹریس
جنیوا(ایجنسیاں) : اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹریس نے کہا ہے کہ طالبان کی غلطیوں کی سزا بھوک و افلاس سے نبرد آزما افغان عوام کو نہ دی جائے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹریس نے کہا ہے کہ مسلسل دو دہائیوں کے جنگ زدہ ملک کے عوام کو غربت، بھوک، موسم کی سختی اور بیروزگاری کا سامنا ہے۔سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹریس نے اپیل کی کہ عالمی ادارے اور مغربی ممالک مجبور و لاچار عوام کے لیے افغانستان کے منجمد اثاثے فوری طور پر بحال کریں چاہے وہ مشروط ہی کیوں نہ ہوں۔ ایک صحافی کے سوال کے جواب میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ افغانستان میں سنگین نوعیت کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔انٹونیو گوٹریس نے مزید بتایا اس حوالے سے طالبان پر واضح کیا ہے کہ ان کی حکومت کو تسلیم کرنے اور امداد کی بحالی کے لیے ضروری ہیں کہ وہ انسانی حقوق کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے مطابق طالبان کو یہ بھی بتایا ہے کہ ایسا کرنا نہ صرف ان کی حکومت بلکہ ان کے عوام کے مفاد میں بھی ہے۔واضح رہے کہ طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے امریکہ نے افغانستان کے 7 ارب ڈالرز کے منجمد کردیئے تھے جب کہ عالمی تنظیموں کی جانب سے ترقیاتی کام بھی روک دیئے گئے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS