’جے شری رام ‘کے نعروں سے مجھے اکساےاگےا تو مےں نے بھی ’اللہ اکبر‘کی صدائیں بلند کیں

0
Daily pakistan

پی ای ایس کالج کی طالبہ بی بی مسکان خان سے روزنامہ راشٹریہ سہارا کی بات چیت
منڈےا (ایس این بی) : پی ای اےس کالج منڈےا مےں زعفران شال گلے مےں ڈال کر مسلم طالبہ کو گھےرکر ’ جئے شری رام ۔جئے شری رام‘کے نعروں کے ساتھ جو ہنگامہ آرائی کی گئی اور پھر جواب مےں مسلم طالبہ نے بھگواجھنڈالہرانے والے لڑکوں کے درمےان جس ہمت وشجاعت کے ساتھ ’ اللہ اکبر۔اللہ اکبر‘ کی صدائےں بلندکےں اس کی ہرسوستائش کی جارہی ہے۔
روزنامہ راشٹرےہ سہارا کے ساتھ خاص بات چےت مےںپی ای اےس کالج کی بی کام سکےنڈ ائےر کی طالبہ بی بی مسکان بنت محمد حسےن خان نے بتاےاکہ گزشتہ روز جب مےں اسائنمنٹ جمع کرنے کی غرض سے اپنے کالج پہنچی تو مےں نے دےکھاکہ مےن گےٹ پر بے شمار نوجوان جو اپنے گلے مےں بھگواپٹہ ڈالے ہوئے تھے، نے مجھے کالج کے اندر جانے سے روکنے کی کوشش کی۔ مےں نے انکی اےک نہ سنی اور سےدھے اپنی اسکوٹی پر کالج گراو¿نڈ مےں داخل ہوگئی۔ اور اسکوٹی پارک کرکے کےمپس کی طرف جانے لگی تو بھگوا پرچم لہراتے ہوئے نوجوان کی بھےڑ دوڑتی ہوئی مےری طرف آئی اورجئے شری رام جئے شری رام کے نعرے لگاکر مجھے چڑھانے اور اکسانے کی کوشش کی۔بہت سے نوجوان مےرے بالکل قرےب آکر نعرے لگارہے تھے، جس پر مےں نے بھی” اللہ اکبر۔اللہ اکبر“کی صدائےں بلندکےں۔ کچھ نوجوانوں نے مےرا راستہ روکتے ہوئے برقعہ کو نکالنے کےلئے کہا۔لےکن مےں نے ان تمام کی باتوں کونظراندازکرتے ہوئے اس سے ےکسر انکار کردےا اور کہاکہ مےں کسی بھی حال مےں برقعہ نہےں اتار سکتی۔ اسی بات کو لےکر ان نوجوانوں نے مجھے گھےر ے مےں لےنے کی کوشش کی کہ اسی دوران ہمارے پرنسپل وہاں پہنچ گئے اور انہوںنے مداخلت کرتے ہوئے مجھے محفوظ طرےقہ سے کےمپس کے اندرونی حصہ تک پہنچاےا ۔ بی بی مسکان نے اےک سوال کے جواب مےں بتاےاکہ وائرل وےڈےوںمےں بھگواپرچم لئے ہوئے جو نوجوان نظرآرہے ہےںان مےں بےشتر ہماری کالج کے نہےں ہےں۔ بی بی مسکان نے کہاکہ تعلےمی اداروں مےں برقعہ کی آڑمےں جو حالات پےداکئے جارہے ہےں وہ بے حدتشوےشناک ہےں۔واقعہ کاوےڈےووائرل ہونے کے بعد ملک کے مختلف حصوںسے مجھے فون کالس آرہے ہےں اورنےک خواہشات پےش کرنے کے ساتھ ساتھ ہرممکن مدد کاتےقن دلارہے ہےں۔بی بی نے کہاکہ مےں اپنی کالج انتظامےہ، پرنسپل ودےگراسٹاف کی شکر گزار ہوںکہ جنہوںنے مےری ہمت بندھائی اور تعلےم جاری رکھنے کےلئے ہرطرح کے سپورٹ کاتےقن دلاےا۔ ساتھ ہی ےہ بھی بتاےاکہ کل کے واقعہ مےں جونوجوان ملوث تھے پولس نے ان کی سرزنش بھی کی ہے۔ مےں چاہتی ہوںکہ جلدازجلد اس مسئلہ کی ےکسوئی ہوجائے اور رےاست مےں امن وامان کی فضاقائم ہوجائے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS