حیدرآباد:عثمان نگر تالاب کا پشتہ ٹوٹ جانے کی اطلاعات سے سنسنی

    0

     حیدرآباد:حیدرآباد کے بارکس علاقہ کے قریب عثمان نگر کے اطراف کی کالونیوں میں رہنے والوں نے رات مشکل بھرے لمحات کے دوران گذاری کیونکہ تالاب کا پشتہ ٹوٹ جانے کی افواہیں تیزی کے ساتھ گشت کرنے لگیں جس سے ان میں سنسنی پھیل گئی۔ بالاپور،وینکٹ پورم،صلالہ،بارکس،شاہین نگر،نبیل کالونی اور دیگر کالونیوں کے افراد نے مقامی بلدی حکام اور مقامی عوامی نمائندوں کو کئی کالس کئے۔احتیاطی اقدام کے طورپر پولیس نے یہاں پکٹ تعینات کردیا۔گذشتہ 15دنوں کے دوران پانی کے شدید بہاو کے بعد عثمان نگر تالاب میں بڑے پیمانہ پر پانی جمع ہوگیا جس سے اس علاقہ میں تقریبا200مکانات پانی میں محصور ہوگئے۔
    حیدرآباد کے پراناشہر کے پرانا پُل سے متصل پُل کے ایک ستون کے چھوٹے حصہ میں نقصان کو دیکھنے کے بعد حکام نے اس پل کو ٹریفک کے لئے بند کردیااور ٹریفک کو اب مسلم جنگ پُل کی طرف موڑ دیاگیا۔محکمہ آبرسانی کے حکام نے حمایت ساگر کے دروازے ایک ہفتہ میں دو مرتبہ کھولے جس کے نتیجہ میں پانی کا شدید بہاو موسی ندی میں دیکھاگیا۔اتوار کی شام ایک ستون کو نقصان پہنچنے کی اطلاع کے بعد ٹریفک پولیس نے فوری طورپر اس پل کے قریب بیریکیڈس لگادیئے اور بہادر پورہ و حسینی علم سے آنے والی ٹریفک کے رخ کو سٹی کالج کی سمت موڑ دیا۔یہ پُل پرانا شہر کو کاروان، دھول پیٹ،ضیاگوڑہ،مہدی پٹنم،آصف نگر اور ٹپہ چبوترہ سے جوڑتا ہے۔اس پل کو بند کرنے کے بعد گاڑی سواروں کو نئے شہر کے علاقوں تک پہنچنے کے لئے کافی مشکلات کا سامنا کرناپڑرہا ہے۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS