حیدر آباد: صحافیوں میں سیفٹی کٹس تقسیم

    0

    حیدرآباد: تلنگانہ کے اطلاعات و تعلقات عامہ کمشنر اروند کمار نے آج حیدرآباد میں سماچار بھون میں کووڈ-19سے بچاو کے لئے صحافیوں میں سیفٹی کٹس تقسیم کئے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا صحافی کورونا وائرس کے خلاف لڑائی میں محاذ پر آگے رہتے ہیں اس لئے صحافیوں کی سلامتی ضروری ہے۔ اس پر حکومت فکرمند ہے۔ انہوں نے کہا بعض ریاستوں سے ایسی اطلاعات آرہی ہے کہ صحافی اس وائرس کا شکار ہو رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہر شہری اس وائرس سے بچنے کے لئے احتیاطی اقدام کرے کسی کی لاپرواہی سے یہ وائرس پورے علاقہ میں پھیل سکتا ہے

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS