حیدرآباد: عصمت ریزی و قتل معاملے کی فاسٹ ٹریک کورٹ میں ہوگی سنوائی

0

نئی دہلی: حیدر آباد میں سامنے آئے عصمت ریزی اور قتل معاملے کی جانچ فاسٹ ٹریک کورٹ میں ہوگی۔ آج ہائی کورٹ نے اجازت دے دی ہے کہ ڈاکٹر پرینکا ریڈی آبرو ریزی اور قتل کی جانچ فاسٹ ٹریک عدالت میں کرائی جائے گی۔ معاملے کی سنوائی کے لیے محبوب نگر ضلع کورٹ میں ایک اسپیشل کورٹ تشکیل دیا جائے گا۔ غورطلب ہے کہ اس معاملے پر پورے ملک میں غم و غصے کا ماحول ہے اور مختلف مقامات پر مسلسل احتجاجی مظاہرے کیے جارہے ہیں۔
پارلیمنٹ، اسمبلی سے لیکر سڑکوں تک اس معاملے پر احتجاج درج کرایا جارہا ہے۔ واضح رہے کہ وزیراعلیٰ چندر شیکھر راؤ نے معاملے کی جانچ کے لیے فاسٹ ٹریک عدالت تشکیل دیے جانے کا حکم دیا تھا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS