حیدرآباد:پٹرولیم اشیا کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف لاری مالکین کا احتجاج

0
image:mangonews

حیدرآباد :(یواین آئی) پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف شہر حیدرآباد کے ونستھلی پورم میں لاری اونرس ایسوسی ایشن کی جانب سے احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ اس موقع پر ان احتجاجی مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈس تھام کر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں فوری کمی کرنے کامطالبہ کیا اور اپنے مطالبہ کی حمایت میں نعرے بازی کی۔ان مظاہرین نے حیدرآباد۔ونستھلی پورم کے آٹونگر کے قریب قومی شاہراہ پر دھرنا بھی دیا جس کے نتیجہ میں ٹریفک کچھ دیر کے لئے جام ہوگئی۔ان احتجاجیوں نے پٹرول پمپ کے قریب بھی احتجاج کیا اور کہا کہ پٹرولیم اشیا پر مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے ٹیکس کے نتیجہ میں ان اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ان محاصل کو کم کرنے کی ضرورت ہے تاکہ عوام کو کم داموں پر پٹرولیم اشیا مل سکیں۔انہوں نے کہاکہ ریاستی حکومت کی جانب سے ریت کی لاریوں کو روک کر ضبط کیاجارہا ہے۔اس طرح ان پر ظلم ہورہا ہے۔اس دھرنے کے نتیجہ میں تقریبا دو کیلو میٹر تک ٹریفک جام ہوگئی۔انہوں نے کہاکہ یوپی اے کے دور میں پٹرولیم اشیا کی قیمتیں کم تھیں تاہم بی جے پی زیرقیادت این ڈی اے کے برسراقتدار آنے کے بعد مسلسل قیمتوں میں اضافہ ہوتاجارہا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS